مراد آباد بھارتی ریاست اتر پردیش کا ایک تاریخی اور صنعت و حرفت کے نقطہ نظر سے اہم شہر ہے۔ یہ مراد آباد ضلع کا صدر مقام، کمشنری اور میونسپل کارپوریشن بھی۔ مراد آباد قومی دارالحکومت نئی دہلی سے 167 کلومیٹرکے فاصلے پر ہے اور ریاستی راجدھانی لکھنؤ یہاں سے 344 کلومیٹردور شمال مغرب میں واقع ہے۔ مراد آباد رام گنگا ندی کے کنارے آباد ہے۔


मुरादाबाद
شہر
مراد آباد ریلوے اسٹیشن
مراد آباد ریلوے اسٹیشن
عرفیت: پیتل کا شہر
ملکبھارت
ریاستاتر پردیش
ضلعمرادآباد
رقبہ
 • کل3,493 کلومیٹر2 (1,349 میل مربع)
بلندی198 میل (650 فٹ)
آبادی (2011)
 • کل889,810
 • کثافت250/کلومیٹر2 (660/میل مربع)
زبانیں
 • دفتریہندی، اردو، انگریزی زبان، کھڑی بولی، ہریانوی، پنجابی زبان، Kumaoni
منطقۂ وقتبھارتی معیاری وقت (UTC+5:30)
ڈاک اشاریہ رمز244001
رمز ٹیلیفون0591
گاڑی کی نمبر پلیٹUP 21
ویب سائٹwww.moradabad.nic.in

مغل شہنشاہ شاہجہان کے عہد حکومت میں کتھیہرکے گورنر رستم خان نے اس شہرکا نام شہنشاہ کے سب سے چھوٹے بیٹے شہزادہ مراد بخش کے نام پر مرادآباد رکھا تھا۔ قیام کے فوراً بعد ہی یہ شہر سنبھل کی جگہ کتھیہرکا صدر مقام بن گیا۔ آگے چل کر 1740ء میں علی محمد خان نے روہیل کھنڈ سلطنت میں اس کو شامل کر لیا تھا۔ پہلی روہیلا جنگ میں روہیلوں کے زوال کے بعد یہ شہر 1774ء میں ریاست اودھ کے زیر نگیں آگیا اورپھر اسے نوابان اودھ نے 1801ء میں برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی کے حوالے کر دیا۔ انیسویں صدی کے اوائل میں روہیل کھنڈ کا علاقہ پرنسلی ریاست رام پور اور دو اضلاع بریلی اور مرادآباد میں تقسیم کیا گیا تھا۔ مرادآباد موخر الذکر کا ہیڈ کوارٹر بن گیا۔

مراد آباد انیسویں صدی کے نصف آخر میں ریلوے لائنوں سے جڑا۔ مرادآباد کو چندوسی سے جوڑنے والی ایک لائن 1872ء میں بنائی گئی تھی اور اسے 1873ء میں بریلی تک وسعت دی گئی۔ بریلی-مراد آباد کا راستہ رام پور سے ہوتا ہوا 1894ء میں مکمل ہوا تھا۔ اس کو 1886ء میں سہارنپور تک بڑھایا گیا تھا۔ ایک برانچ لائن علی گڑھ کے لیے وایا چندوسی 1894ء میں کھولی گئی جبکہ مراد آباد کو 1900ء میں غازی آباد سے جوڑا گیا۔ مرادآباد شمالی ریلوے (NR) کا ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہے۔ یہ شہر پیتل نگری ("براس سٹی") کے نام سے مشہور ہے، اس لیے کہ پیتل کی دستکاری کی صنعت یہاں بڑے پیمانے پر موجود ہے۔ مرادآباد سمارٹ سٹی کی فہرست میں شامل ہے۔

تفصیلات ترمیم

مراد آباد کا رقبہ 3,493 مربع کیلومیٹر ہے اور اس کی مجموعی آبادی 889,810 افراد پر مشتمل ہے اور 198 میٹر سطح دریا سے بلندی پر واقع ہے۔ درگاہ حضرت مخدوم سید جمال الدین زیدی الواسطی588ھ سرسی سادات درگاہ حضرت سید زید کلاں نقوی نیشاپوری632ھ سرسی سادات درگاہ حضرت سیدحسن عارف نقوی نیشاپوری 734ھ سرسی سادات

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم