محمد عون عباس خان
محمد عون عباس خان سیال ، ایک پاکستانی سیاست دان تھے جو مئی 2013 سے مئی 2018 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔
محمد عون عباس خان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 16 جون 1982ء لاہور |
تاریخ وفات | 31 اکتوبر 2021ء (39 سال) |
شہریت | پاکستان |
جماعت | پاکستان مسلم لیگ (ن) |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیممحمد عون عباس خان 16 جون 1982 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ [1] انھوں نے ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج سے حاصل کی اور امریکن نیشنل اسکول لاہور سے آئی سی ایس کیا۔ ان کا انتقال 31 اکتوبر 2021 کو حرکت قلب بند ہونے سے ہوا۔ [2]
سیاسی کیریئر
ترمیممحمد عون عباس خان 2013 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی-83 (جھنگ-الیون) سے آزاد امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ انھوں نے مئی 2013 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی ۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-01-15
- ↑ "جھنگ، سابق ایم پی اے عون عباس سیال انتقال کرگئے"۔ اسلام ٹائمز۔ 31 اکتوبر 2021