اولمپک سٹار مو فرح کا اصل نام حسین عابدی کہن ہے لیکن انھیں محمد فرح کے نام سے شہرت ملی۔

چار بار کے اولمپک چیمپیئن مو فرح صومالیہ سے الگ ہونے والے موجودہ ملک صومالی لینڈ میں پیدا ہوئے تھے۔[1]

آٹھ یا نو برس کی عمر میں انھیں ان کے خاندان سے الگ کر دیا گیا اور پڑوسی ملک جبوتی سے ایک نئی شناخت کے ساتھ برطانیہ اسمگل کیا گیا۔ یہ نیا نام مو فرح تھا اور آج اسی نام کے ساتھ وہ شہرت کی بلندیوں تک پہنچے۔ ان کو برطانوی شہریت 2002 میں ملی تھی، برطانوی وزیراعظم کے مطابق مو فرح ایک ہیرو ہیں اور ملک بھر میں لوگوں کو متاثر کر رہے ہیں۔[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "بچپن" 
  2. "برطانوی وزیر اعظم"