محمد فقیہ یونینی
محمد فقیہ یونینی حنبلی بعلبکی، حافظ الحدیث تھے، ساتویں صدی ہجری کے اہل سنت کے ائمہ، اعلام تصوف اور حنبلی فقہا میں سے تھے۔ ذہبی نے ان کے بارے میں کہا ہے کہ «حافظ الحدیث، خلق کو خوب نفع پہنچانے والے، باکمال بزرگ اور متقی تھے» ان کا تعلق بعلبک کے علاقہ یونین سے تھا۔
محمد فقیہ یونینی | |
---|---|
(عربی میں: محمد الفقيه اليونيني) | |
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | سنہ 1177ء |
تاریخ وفات | 28 اگست 1260ء (82–83 سال) |
شہریت | ایوبی خاندان |
مذہب | اسلام |
فرقہ | اہل سنت |
فقہی مسلک | حنبلی |
عملی زندگی | |
پیشہ | فقیہ ، محدث ، صوفی |
درستی - ترمیم |
زندگی
ترمیمسلسلہ نسب یوں ہے، محمد بن احمد بن عبد اللہ بن عیسیٰ بن ابو الرجال احمد بن علی بن محمد بن محمد بن محمد بن حسین بن اسحاق بن جعفر صادق، جیسا کہ یہ نسب شیخ قطب الدین یونینی نے اپنے بڑے بھائی ابو الحسین علی کے حوالہ سے نقل کیا ہے۔ 572 ہجری میں پیدا ہوئے، خشوعی، حنبل، کندری اور حافظ عبد الغنی سے سماعت کی، حافظ الحدیث عبد الغنی ان کی خوب تعریف کرتے تھے، اس کے بعد شیخ عبد اللہ یونینی کی صحبت اختیار کی، وہ بھی ان کی خوب تعریف کیا کرتے تھے، ہمیشہ آگے رکھتے تھے اور فتاویٰ میں ان کی بات قبول کیا کرتے تھے۔ علم حدیث میں بھی مہارت حاصل کی، عربی زبان تاج کندی سے سیکھی، اس زمانے کے لوگ ان کے علوم و فنون سے خوب استفادہ کیا کرتے تھے، حکام و ملوک کے یہاں بھی ان کا خاص مقام و مرتبہ تھا۔
19 رمضان سنہ 658 ہجری اٹھاسی سال کی عمر میں وفات پائی۔