محمد فواد عبد الباقی
محمد فواد عبد الباقی (پیدائش: فروری 1882ء— 2 فروری 1968ء) حدیث اور اس کے اشاریہ جات کی ترقی اور قرآن پاک کی آیات کی فہرست تیار کرنے میں نمایاں کام کیا۔
محمد فواد عبد الباقی | |
---|---|
(عربی میں: محمد فؤاد عبد الباقي) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | فروری1882ء محافظہ قلیوبیہ |
وفات | 2 فروری 1968ء (85–86 سال) قاہرہ |
مذہب | اسلام |
فرقہ | اہل سنت |
عملی زندگی | |
پیشہ | مصنف |
پیشہ ورانہ زبان | عربی [1] |
درستی - ترمیم |
نام
ترمیممحمد فؤاد بن عبد الباقی بن صالح بن محمد۔ آپ کے والدین مصری تھے ۔
ولادت
ترمیممحمد فواد کی پیدائش 1299ھ بمطابق 1882ء میں القليوبيہ، مصر میں پیدا ہوئے۔ تربیت زیادہ تر قاہرہ میں ہوئی۔
تعلیم اور عملی زندگی
ترمیمانھوں نے قاہرہ کے اسکولوں میں سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد فرانسیسی زرعی بینک (1905ء – 1933ء) میں ایک مترجم کے طور پر کام کیا اور تصنیف و تالیف کے لیے نوکری کو خیر باد کہا۔ آخر عمر میں ان کی آنکھوں کی روشنی کافی کمزور ہو گئی۔ بڑے مضبوط ارادہ اور صائم الدہر تھے۔
وفات
ترمیمتالیفات
ترمیم- مفتاح كنوز السنہ۔ انگریزی سے عربی میں ترجمہ کیا
- تفصيل آيات القرآن الحكيم
- تيسير المنفعہ بكتابی مفتاح كنوز السنہ
- المعجم المفهرس لالفاظ القرآن الكريم
- اللؤلؤ والمرجان فيما اتفق عليہ الشيخان - (البخاري ومسلم سے ماخوذ)، دو جلد،
- معجم غريب القرآن
- موطأ الامام مالك۔ فہرست تیار کی
- سنن ابن ماجہ۔ فہرست تیار کی
- صحيح مسلم - شرح اور تخریج احادیث
- شواهد التوضيح والتصريح لابن مالك۔ اشعار
- الأدب المفرد - بخاری۔ کی تخریج کی
- جامع الصحيحين -
- أطراف الصحيحين -
- جامع المسانيد -
- المسلمات المؤمنات:
- محاسن التأويل۔[2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11340468c — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ الأعلام، خیر الدین الزركلی، دار العلم للملایین بیروت