محمد مناف (کرکٹ کھلاڑی)

محمد مناف انگریزی: Mohammad Munaf(پیدائش: 2 نومبر 1935ء بمبئی (اب ممبئی)، مہاراشٹر، ہندوستان) | (وفات: 28 جنوری 2020ء ایمسٹرڈیم) ایک پاکستانی کرکٹر تھے جنھوں نے پاکستان کی طرف سے 4 ٹیسٹ میچ کھیلے۔[1] محمد مناف نے 50ء کی دہائی کے آخر سے لے کر 60ء کی دہائی کے اوائل تک پاکستان کے لیے صرف چار ٹیسٹ کھیلے، لیکن وہ کئی سالوں تک قومی ٹیم کے انتخاب کے گرد گھومتے رہے۔ انھوں نے بغیر ٹیسٹ کھیلے، 1957-58ء میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ویسٹ انڈیز کا مشہور پہلا دورہ کیا، جس میں گیری سوبرز نے اپنا اس وقت کا عالمی ریکارڈ 365 بنایا اور حنیف محمد نے اب تک کی بہترین ری گارڈ اننگز میں سے ایک کھیلی۔ برج ٹاؤن میں 337 رنز کی شہرہ آفاق باریاں کھیلی تھیں انھوں نے 1953ء سے 1971ء تک پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی۔

محمد مناف ٹیسٹ کیپ نمبر 33
فائل:Mohammad Munaf of Pakistan.jpg
ذاتی معلومات
پیدائش2 نومبر 1935(1935-11-02)
بمبئی، برطانوی ہندوستان
(اب انڈیا)
وفات28 جنوری 2020(2020-10-28) (عمر  84 سال)
ایمسٹرڈیم، نیدرلینڈز
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا فاسٹ میڈیم گیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 33)21 نومبر 1959  بمقابلہ  آسٹریلیا
آخری ٹیسٹ19 جنوری 1962  بمقابلہ  انگلینڈ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس
میچ 4 71
رنز بنائے 63 1356
بیٹنگ اوسط 12.59 17.61
100s/50s -/- -/4
ٹاپ اسکور 19 76
گیندیں کرائیں 769 9115
وکٹ 11 180
بولنگ اوسط 31.00 24.22
اننگز میں 5 وکٹ - 6
میچ میں 10 وکٹ - 1
بہترین بولنگ 4/42 8/84
کیچ/سٹمپ -/- 47/-
ماخذ: کرک انفو، 7 ستمبر 2015

ابتدائی زمانہ

ترمیم

محمد مناف بمبئی میں ایک کونکنی گھرانے میں پیدا ہوئے جو مہاراشٹر کے مغربی ساحل پر واقع ہے لیکن قیام پاکستان کے وقت ان کہ فیملی نے پاکستان ہجرت کو ترجیح دی۔ ان کی تعلیم سندھ مدرسۃ الاسلام میں ہوئی۔ کراچی میں آباد ہونے کے بعد، اس نے ایک نوجوان فاسٹ باؤلر کے طور پر روبی شیلڈ اسکول ٹورنامنٹ میں اپنا نام بنایا۔ اس وقت ان سے بیٹنگ میں بھی بہت توقعات وابستہ تھیں کہ انھوں نے سندھ مدرسہ کے لیے حنیف محمد کے ساتھ بیٹنگ کا آغاز کیا۔ خادم ایچ بلوچ نے اپنے انسائیکلوپیڈیا آف پاکستان کرکٹ میں لکھا ہے کہ مناف نے مختصر رن اپ کیا اور اس کا گول بازو کا ایکشن تھا اور کچھ رپورٹس کے مطابق وہ اس وقت ملک کے تیز ترین باؤلرز میں سے ایک کے طور پر اپنے عروج پر تھے لیکن ان کی باولنگ خصوصیات کو اس لیے زیادہ تقویت نہ مل سکی کیونکہ۔اس وقت پاکستان کے پاس تیز رفتار بولنگ سٹائل فضل محمود، خان محمد اور محمود حسین کی شکل میں موجود تھا انھوں نے 1957-58ء میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کیا اور پانچ میں سے کوئی بھی ٹیسٹ کھیلے بغیر ہی واپس آ گئے محمد مناف نے پاکستان ایگلٹس ٹیم کے ایک حصے کے طور پر انگلینڈ کے دو دوروں میں اپنے معیاری کھیل کا ثبوت دیا۔ 1963ء میں کینٹ کے خلاف ایگلٹس کے دورے پر 84 رن پر 8 کے ان کے کیریئر کے بہترین اعداد و شمار سامنے آئے۔ ہو سکتا ہے کہ انگلینڈ ان کی باؤلنگ کے لیے ایک اچھی جگہ رہا ہو اور اگرچہ انھیں 1962ء میں انگلینڈ کے تباہ کن دورے کے لیے منتخب کیا گیا تھا، لیکن انھیں ٹانگ کی چوٹ کی وجہ سے دستبردار ہونا پڑا۔

ٹیسٹ کیریئر

ترمیم

1959-60ء میں آسٹریلیا کے خلاف ان کا ڈیبیو ٹیسٹ صرف اس وقت ہوا جب بولنگ اٹیک میں محمود حسین ٹیم کو دستیاب نہیں تھے۔ وہ 1961-62ء میں لاہور میں انگلینڈ کے خلاف 42 رنز کے عوض 4 کے بہترین اعدادوشمار کے ساتھ پاکستان میں صرف تین اور ٹیسٹ کھیلنے کا موقع حاصل کر پایا وہ 1960-61ء کے دورے پر ہندوستان کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا حصہ بنے تاہم ایک بار پھر انھوں نے ایک بھی ٹیسٹ نہیں کھیلا۔

اعداد و شمار

ترمیم

محمد مناف نے 4 ٹیسٹ میچوں کی 7 اننگز میں 2 مرتبہ ناٹ آئوٹ رہ کر 63 رنز بنائے جس میں 19 ان کا سب سے زیادہ سکور تھا۔ 12.60 کی اوسط سے بنائے گئے جبکہ 71 فرسٹ کلاس میچوں کی 90 اننگز میں 13 بار ناٹ آئوٹ رہ کر انھوں نے 1356 رنز بنائے۔ 76 ان کا بہترین سکور تھا۔ 17.61 کی اوسط سے بنائے گئے اس سکور میں 4 نصف سنچریاں بھی شامل تھیں انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 341 رنز دے کر 11 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ 42 رنز کے عوض 4 وکٹیں ان کا کسی ایک اننگ میں بہترین ریکارڈ تھا 31.00 کی اوسط سے لی گئی وکٹوں میں ایک دفعہ 4 وکٹ بھی شامل تھے جبکہ 71 فرسٹ کلاس میچوں میں 4360 رنز کے عوض 180 وکٹ ان کے کھاتے میں جمع ہوئے 4/84 ان کی ایک اننگ میں بہترین باولنگ کا ریکارڈ تھا 24.22 کی اوسط سے کی گئی اس بولنگ میں 6 دفعہ ایک۔اننگ میں چار وکٹ کا حصول بھی اس کی بہترین کارکردگی کا آئینہ دار تھے[2]

ریٹائر منٹ اور وفات

ترمیم

وہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے لیے کام کرتے تھے۔ ریٹائر ہونے کے بعد وہ نیدرلینڈ چلے گئے اور ایمسٹرڈیم میں رہنے لگے اور 84 سال 87 دن کی عمر میں 28 جنوری 2020ء کو اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Mohammad Munaf (cricketer)"
  2. https://www.espncricinfo.com/player/mohammad-munaf-41291