محمد وسیم جونیئر

پاکستانی کرکٹ کھلاڑی

محمد وسیم وزیر (پیدائش: 25 اگست 2001ء)[1] ایک پاکستانی کرکٹ کھلاڑی ہے۔ جس نے جولائی 2021ء میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا۔[2]

محمد وسیم کیپ نمبر 253
فائل:Waseem jr crc.jpg
ذاتی معلومات
مکمل ناممحمد وسیم وزیر
پیدائش (2001-08-25) 25 اگست 2001 (عمر 23 برس)
سپن وام, شمالی وزیرستان, خیبر پختونخوا, پاکستان
قد6 فٹ 2 انچ (188 سینٹی میٹر)
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا میڈیم پیس گیند باز
حیثیتآل راؤنڈر
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ (کیپ 232)29 مارچ 2022  بمقابلہ  آسٹریلیا
آخری ایک روزہ21 اگست 2022  بمقابلہ  نیدرلینڈز
پہلا ٹی20 (کیپ 94)28 جولائی 2021  بمقابلہ  ویسٹ انڈیز
آخری ٹی2013 نومبر 2022  بمقابلہ  انگلینڈ
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2020/21– تاحالخیبر پختونخوا
2021– تاحالاسلام آباد یونائیٹڈ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ایک روزہ ٹوئنٹی20آئی
میچ 8 26
رنز بنائے 34 36
بیٹنگ اوسط 11.33 9.00
100s/50s 0/0 0/0
ٹاپ اسکور 17* 12*
گیندیں کرائیں 400 391
وکٹ 15 34
بولنگ اوسط 22.86 19.97
اننگز میں 5 وکٹ 0 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0
بہترین بولنگ 4/36 4/24
کیچ/سٹمپ 1/– 15/–
ماخذ: کرک انفو، 13 نومبر 2022ء

کیریئر

ترمیم

وسیم نے اپنی مقامی کرکٹ کا آغاز 26 نومبر 2020ء کو خیبر پختونخوا کے لیے، 2020–21ء کے قائد اعظم ٹرافی میں کیا۔[3] اس سے قبل، وہ 2020ء انڈر 19 کرکٹ عالمی کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا حصہ تھا۔[4] جنوری 2021ء میں، انھیں 2020–21ء کے پاکستان کپ کے لیے خیبر پختونخوا کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔[5][6] انھوں نے 2020–21ء کے پاکستان کپ میں، خیبر پختونخوا کے لیے، 18 جنوری 2021ء کو لسٹ اے میں پہلی جگہ بنائی۔[7] انھوں نے 20 فروری 2021ء کو 2020ء پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے، ٹوئنٹی 20 کی شروعات کی۔[8] مارچ 2021ء میں ، انھیں جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے دوروں کے لیے پاکستان کے محدود اوور اسکواڈ میں شامل کیا گیا[9][10] جون 2021ء میں ، انھیں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل ٹیم میں بھی شامل کیا گیا تھا۔[11] انھوں نے 28 جولائی 2021ء کو پاکستان کے لیے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں قدم رکھا۔[12]

ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت

ترمیم

محمد وسیم کو 23-2022ء کے کرکٹ سیزن میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں ٹیسٹ کرکٹ کے آغاز کا موقع دیا گیا یہ امر قابل ذکر تھا کہ یہ پاکستانی کرکٹ اوپنر اظہر علی کا آخری ٹیسٹ تھا وسیم نے ہیری بروک کو ایل بی ڈبلیو کرکے اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ حاصل کی اگرچہ بروک نے اپنی سنچری بنا لی تھی۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "شمالی وزیرستان کا محمد وسیم جسے دہشتگردی بھی کرکٹ کھیلنے سے روک نہ سکی"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-02-28 – بذریعہ www.bbc.com
  2. "Mohammad Wasim"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-11-26
  3. "15th Match, Karachi, Nov 26-29 2020, Quaid-e-Azam Trophy"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-11-26
  4. "Naseem Shah withdrawn from Pakistan U19 squad"۔ Pakistan Cricket Board۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-12-31
  5. "Pakistan Cup One-Day Tournament promises action-packed cricket"۔ Pakistan Cricket Board۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-01-07
  6. "Pakistan Cup One-Day Tournament: Fixtures Schedule, Teams, Player Squads – All you need to Know"۔ Cricket World۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-01-07
  7. "18th Match, Karachi, Jan 18 2021, Pakistan Cup"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-01-18
  8. "3rd Match (N), Karachi, Feb 21 2021, Pakistan Super League"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-02-21
  9. "Pakistan squads for South Africa and Zimbabwe announced"۔ Pakistan Cricket Board۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-12
  10. "Sharjeel Khan returns to Pakistan T20I side for tour of South Africa and Zimbabwe"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-12
  11. "Mohammad Abbas, Naseem Shah return to Pakistan Test squad"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-06-04
  12. "1st T20I, Bridgetown, Jul 28 2021, Pakistan tour of West Indies"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-07-28