محمود حمزہ
مَحْمُود حَمْزَہ شام کے مفتی رہے ایک کثیر التصانیف فقیہ ادیب اور شاعر تھے۔
ولادت
ترمیممحمود حمزہ 1236ھ بمطابق 1821ء دمشق میں پیدا ہوئے ان کا تعلق بنی حمزہ سے ہے حمزہ الحرانی ان کے اجداد میں ہو گذرا ہے جس کی نسبت سے حمزہ کہلاتے ہیں۔
نام
ترمیمپورا نام محمود بن محمد نسیب بن حسین بن یحیى حمزہ حسینی حمزاوی حنفی ہے۔
تصنیفات
ترمیمان کی تصنیف کردہ کتابوں میں
- در الأسرار - فی تفسیر القرآن الكریم بالحروف المہملہ، دو جلدیں۔
- الفتاوى- منظوم۔
- الفتاوى المحمودیہ- دو ضخیم جلدوں میں۔
- الفرائد البہیۃ فی القواعد الفقہیہ-
- قواعد الأوقاف- رسالہ۔
- العقيدۃ الإسلاميہ-
- الكواكب الزاہرۃ فی الأحادیث المتواترۃ۔
- عنوان الأسانید-
- الأجوبۃ الممضاۃ على أسئلۃ القضاۃ۔
- الطریقۃ الواضحہ إلى البینۃ الراجحہ- فقہ الحنفیہ،
- مجموعۃ رسائل - 11 رسائل۔
- أرجوزۃ في علم الفراسۃ-
- غنیۃ الطالب، شرح رسالۃ أبی بكر الصدیق لعلی بن أبی طالب-