محکم سنگھ (انگریزی: Mohkam Singh) (1663ء-1705ء) کا اصلی نام محکم چند تھا۔ وہ پنج پیارے میں سے ایک تھے۔ وہ موجودہ گجرات میں بیت دوارکا کے کپرڑون کے طابع تیرتھ چند کی بیٹے تھے۔ 1685ء کے آس پاس وہ آنندپور صاحب آئے جو اس وقت گرو گوبند سنگھ کا جائے قیام تھا۔ انھوں نے مارشل آرٹ کی تربیت لی اور سکھ فوج کے ساتھ کئی جنگوں میں حصہ لیا۔ 1699ء میں یوم بیساکھی کے موقع پر جب گرو نے پانچ لوگوں سے اپنا سر پیش کرنے کو کہا تو وہ بھی ان میں سے ایک تھے اور اس طرح انھیں پنج پیارے کا شرف حاصل ہوا۔ خالصہ میں شامل ہونے کے بعد انھوں نے اپنا نام محکم چند سے بدل کر محکم سنگھ کر لیا۔ لوگ انھیں بھائی محکم کہ کے بلاتے ہیں۔ بھائی محکم سنگھ کی وفات 7 دسمبر 1705ء کو ایک جنگ میں ہوئی۔ اس وقت ان کے ساتھ بھائی ہمت سنگھ اور بھائی صاحب سنگھ بھی میدان جنگ میں موجود تھے۔[1] [2] [3]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Kuir Singh, Gurbilas Patshahi 10. Patiala, 1968
  2. Chhibbar, Kesar Singh, Bansavalinama Dasan Patshahian Kd. Chandigarh, 1972
  3. Gian Singh, Giani, Sri Guru Panth Prakash. Patiala, 1970