مجموعہ صلواۃ الرسول ﷺ رسول اکرم ﷺ کی شان میں درود و سلام پیش کرنے کے سلسلے میں یہ کتاب عربی میں تیس پاروں پر مشتمل ہے۔

پورا نام ترمیم

اس کا پورا نام"محیر العقول فی بیان کمالات عقل العقول المسمیٰ بہ مجموعہ صلٰوۃ الرسول"ہے

مصنف ترمیم

اس کتاب کے مصنف خواجہ محمد عبدالرحمان چھوہروی ہیں۔

تفصیل ترمیم

مجموعہ صلواۃ الرسول ﷺ بخاری کی طرز پر کتاب لکھی جو تیس پاروں پر مشتمل ہے ہر پارہ قرآن کے پاروں سے بڑااور 84 صفحات پر محیط ہے اس کتاب کے علوم کا منبع و ماخذ قرآن و حدیث ہے اس میں ایسے مضامین ہیں جو عقلاء اور عارفوں کو حیرت میں ڈال دیتے ہیں اس کتاب کو بارہ سال آٹھ مہینوں اور بیس دنوں میں تالیف فرمایا درود پاک کا یہ عظیم الشان مجموعہ بے شمار درود و سلام کے علاوہ بسم اللہ کے فضائل اور ذکر کے فضائل پر مشتمل ہے۔ نبی ﷺ کی مبارک احادیث موجود ہیں۔دعا مانگنے کے طریقہ کے ساتھ ساتھ دعاؤں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔۔[1]

اجزاء کے عنوانات ترمیم

تیس اجزاء پر مشتمل اس تصنیف کا ہر جزو حضورﷺ کی کسی نہ کسی شان کے بیان پرمشتمل ہے۔

  • الجزء الاول: فی نورہ وظھورہ(103تا184)پہلا پارہ نبی کریم ﷺ کے مبارک نور سے متعلق ہے
  • الجزء الثانی:فی صلاتہ وسلامہ(187تا 268)دوسرا پارہ خصوصی طور پر نبی ﷺ کی شان میں صلوٰۃ و سلام کے متعلق ہے
  • الجزء الثالث:فی بدنہ واعضائہ(271تا352)تیسرا پارہ حضورﷺ کے تمام جسم اطہر کے اعضاء پر صلوٰۃ و سلام کے متعلق ہے۔
  • الجزء الرابع:فی لباسہ وملبسہ(355تا436)چوتھا پارہ آپ ﷺ کے لباس اور عام استعمال کردہ اشیاء کے متعلق ہے
  • الجزء الخامس:فی نسبہ وحسبہ(439تا520)پانچواں پارہ آپﷺ کے عالی اور پاکیزہ حسب و نسب کے متعلق ہے
  • الجزء السادس:فی شرفہ و شرافتہ(523تا604)چھٹاپارہ آپﷺ کے شرف و شرافت کے بارے میں ہے۔
  • الجزء السابع:فی اسمائہ ہ و صفاتہ ساتواں پارہ آپﷺ کے اسماء و صفات کے متعلق ہے۔
  • الجزء الثامن:فی سیادتہ و سیدہ آٹھواں پارہ آپﷺ کے سیدو سردار ہونے کے بارے میں ہے۔
  • الجزء التاسع :فی تحمیدہ و تمجیدہ نواں پارہ آپﷺ کی تعریف و فضیلت کے بارے میں ہے۔
  • الجزء العاشر :فی اسراہ و معراجہ دسواں پارہ آپﷺ کے اسراء و معراج کے سفر کے بارے میں ہے۔
  • الجزء الحادی العشر:فی تہلیلہ و تسبیحہ گیارھوں پارہ حضورﷺ کی تسبیح و تہلیل سے متعلق ہے۔
  • الجزء الثانی العشر:فی حِلمہ و حُلمہ بارھواں پارہ حضورﷺ کی صفت حلم اور خواب کے بارے میں ہے۔
  • الجزء الثالث العشر:فی دعاءہ و تجائہ تیرھواں پارہ آپﷺ کی دعا والتجا کے بارے میں ہے۔
  • الجزء الرابع العشر:فی قالہ و مقالہ چودھواں پارہ آپﷺ کے کلام و گفتگو کے بارے میں ہے۔
  • الجزء الخامس العشر:فی نبوتہ و رسالتہ پندرھواں پارہ آپ ﷺ کی نبوت و رسالت کے بارے میں ہے۔
  • الجزء السادس العشر:فی عظمتہ و عزتہ سولہواں پارہ آپﷺ کی شان، عزت و عظمت کے بارے میں
  • الجزء السابع العشر:فی شفاعتہ و وسیلتہ ستارواں پارہ آپﷺ کے شفاعت اور وسیلہ کے متعلق ہے۔
  • الجزء الثامن العشر:فی قدرہ و اقدارہ اٹھارواں پارہ آپﷺ کے اقتدارو اختیار کے متعلق ہے۔
  • الجزء التاسع العشر:فی آیاتہ و بشارتہ انیسواں پارہ حضورﷺ کے متعلق آیتوں اور بشارتوں کے سلسلہ میں ہے۔
  • الجزء العشرون فی حبہ و محبوبیتہ بیسواں پارہ حضورﷺ کی محبت اور ان کے محبوب ہونے کے بارے میں ہے۔
  • الجزء الحادی والعشرون فی علمہ و علم غیبہ اکیسواں پارہ حضورﷺ کے علم اور علم غیب کے بارے میں ہے۔
  • الجزء الثانی والعشرون فی معجزاتہ و خوارقہ بائیسواں پارہ حضورﷺ کے معجزات کے بار ے میں ہے۔
  • الجزء الثالث والعشرون فی دعواتہ بتوصل صلواتہ تئیسواں پارہ حضورﷺ کے وسیلہ سے دُعاؤں کے بارے میں ہے۔
  • الجزء الرابع والعشرون فی اوامرہ و نواھہ چوبیسواں پارہ امر و نہی کے متعلق احکام
  • الجزء الخامس والعشرون فی شھودہ ہ و مشھودہ پچیسواں پارہ آپﷺ کے حاضر و ناظر ہو نے کے متعلق ہے۔
  • الجزء السادس والعشرون فی خلقہ و اخلاقہ چھبیسواں پارہ آپﷺ کے عالی اخلاق کے متعلق ہے۔
  • الجزء السابع والعشرون فی قربہ و قرابتہ ستائسواں پارہ آپﷺ کے رشتہ داروں کے متعلق ہے۔
  • الجزء الثامن والعشرون فی وصلہ و معیتہ اٹھائیسواں پارہ آپﷺ کے ساتھ معیت و رفاقت کے متعلق ہے۔
  • الجزء التاسع والعشرون فی لواء حمدہ و مقام محمودہ انتیسواں پارہ آپﷺ کے مقام محمود کے متعلق ہے۔
  • الجزء الثلاثون:فی خیر خلقہ وخیر امتہ۔تیسواں پارہ حضورﷺ کی بہترین مخلوق و امت ہونے کے متعلق ہے [2]

حوالہ جات ترمیم

  1. مجموعہ صلوات الرسول خواجہ عبد الرحمن چھوہروی صفحہ72جلد اول
  2. مشائخِ خانقاہ قادریہ "چھوہر" ہری پور کی دینی فکر کا تجزیاتی مطالعہ