مخالف (انگریزی: Anti) لفظ خلاف سے نکلا ہے۔ اس سے مراد وہ شخص یا وہ جذبہ ہے جو کسی شے، شخص، خیال یا تصور کے خلاف ہو۔ چونکہ اس لفظ کا استعمال یا تو دشمنی، عداوت یا کم از کم منفی جذبات سے جڑا ہے، اس لیے اس کا بہ کثرت استعمال لاحقے کے طور پر ہوتا ہے، جیسے کہ مخالف مغرب، مخالف عرب، مخالف اسرائیل، مخالف اصلاحات وغیرہ۔ اردو زبان میں کئی بار انگریزی لاحقے Anti کے اردو متبادل کے لیے مخالف کے ساتھ ساتھ ضد کو ایک سابقے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ مثلًا انگریزی زبان میں جہاں دجال کے لیے بائبلی روایات کی رو سے اینٹی کرائسٹ کہا گیا ہے، اسے ترجمے کے دوران زیادہ تر ضد مسیح کہا گیا ہے، نہ کہ مخالف مسیح کہ گویا یہ مسیحانہ فطرت کی عین ضد یا الٹ کی کیفیت کے حامل شخص کو کہا گیا ہے اور اس شخص کو نہیں جو محض مخالف کرتا یا چند مخالفانہ جذبات رکھتا ہو۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم