مختصر اردو لغت
بھارت سے شائع ہونےوالی اردو زبان کی لغت
مختصر اردو لغت قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی سے 1987ء میں شائع ہونے والی اردو زبان کی ایک لغت ہے۔ اس لغت کی تالیف ایک پروجیکٹ کی صورت میں ہوئی۔ اس پروجیکٹ کے نگراں سید شہاب الدین دسنوی تھے، جبکہ دو پروجیکٹ ڈائرکٹرز ڈاکٹر سید ظہیر الدین مدنی، ڈاکٹر شیخ فرید اور ایک معاون ڈائریکٹر مولوی حفیظ الدین شامل تھے۔ اس لغت کی ضخامت 984 صفحات ہے اور اس کے اب تک تین ایڈیشن 1987ء، 1997ء اور 2009ء میں شائع ہو چکے ہیں۔[1]
مصنف | سید شہاب الدین دسنوی (پروجیکٹ نگراں) ڈاکٹر سید ظہیر الدین مدنی (پروجیکٹ ڈائرکٹر) ڈاکٹر شیخ فرید (پروجیکٹ ڈائرکٹر) مولوی حفیظ الدین (معاون ڈائرکٹر) |
---|---|
ملک | بھارت |
زبان | اردو |
صنف | لغت |
ناشر | قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ، نئی دہلی |
تاریخ اشاعت | 1987ء (پہلا ایڈیشن) 1997ء (دوسرا ایڈیشن) 2009ء (تیسرا ایڈیشن) |
صفحات | 984 |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ مختصر اردو لغت، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ، نئی دہلی، 2009ء،پیش لفظ