مخدوم سید اکبر حسین شاہ
مخدوم سید اکبر حسین شاہ 1جنوری سنہ 1956 کو پنجاب کے ضلع لودھراں کی تحصیل دنیاپور کے مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ سید صاحب کی مادری زبان سرائیکی ہے- درگاہ حضرت مخدوم صدر الدین قتال کا گدی نشین ہونے کی بنا پر ان کا خاندان مریدین یا روحانی پیروکاروں کا بھی وسیع حلقہ رکھتا ہے۔ سید اکبر حسین شاہ نے ابتدائی تعلیم مقامی درسگاہ اور اس کے بعد ضلع لودھراں سے تعلیم حاصل کی۔ عملی زندگی کا سفر کراچی سے شروع کیا، جہاں کراچی میونسپل کارپوریشن (بعد ازاں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ) میں شعبہ آرٹس اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ سے منسلک رہے۔ شہر کراچی میں مقیم سرائیکی قوم کے لیے ہمدردی رکھتے ہوئے بہت سے فلاحی کام کرنے کے ساتھ ساتھ سرائیکیوں کے لیے عملی جدوجہد کرنے والی تنظیموں میں سے ایکپاکستان سرائیکی قومی اتحاد سے وابستہ ہو گئے۔
مخدوم سید اکبر حسین شاہ | |
---|---|
ڈپٹی کنوینئر - پاکستان سرائیکی قومی اتحاد | |
معلومات شخصیت | |
مذہب | اسلام |
اولاد | 4 |
عملی زندگی | |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- سلسلہ وار"منصف"میگزین،شمارہ 2 جولائی 2017، ایڈیٹر تسکین دھریجہ، رحیم یار خان