مدرسہ اسلامیہ تھون سرائے عالمگیر کے معروف دیہات میں مسلک حق اہلسنت وجماعت کی عظیم دینی درسگاہ ہے۔ جو تھون( لب نہر ) تحصیل سرائے عالمگیر ضلع گجرات میں واقع ہے۔ مدرسہ اسلامیہ کی تاسیس سنہ 1998ء کو رکھی گئی شروع دن سے جامعہ ھذا شعبہ درس نظامی شعبہ حفظ اور شعبہ لغۃ العربیہ کا کورس کروا رہا ہے۔ جامعہ میں طلباءکو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ فن تحریر وتقریرکے کورس بھی کروائے جاتے ہیں۔ جامعہ الدراسات کا الحاق تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان سے ہے جس کا الحاق نمبر 01381 ہے۔ جامعہ کے مہتمم استاذالعلماء فخر اہلسنت استاذلاساتذہ حضرت علامہ مولانا محمد فاروق نقشبندی بندیالوی دامت برکاتہم العالیہ ہیں۔[1]

بزم سلطانیہ

ترمیم

مدرسہ ہذا میں فن تقریر کے لیے باقاعدہ طور پر بزم سلطانیہ کا شعبہ موجود ہے جس کے تحت ہر جمعرات کو بزم کا انعقاد کیا جاتا ہے اس میں طلبہ کھل کر اپنے مافی الضمیر کا اظہار کرسکتے ہیں بزم کے تحت تقریری مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے

عروج بر عروج

ترمیم

اپنی بنیاد سے لے کر آج تک مدرسہ کا رو بہ ترقی ہونا اللہ رب العزت کافضل اورمحبوب دو جہاں سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی نگاہ ناز کا فیض ہے

سدا بہار رہوے اس باغے کدی خزاں نہ آوے ہووے فیض ہزاراں تائیں ہر بھوکا پھل کھاوے اللہ تعالی یہاں کے عظیم اساتذہ کے علم وعمل وحیات میں برکتیں عطا فرمائے آمین

حوالہ جات

ترمیم