مدرسۃ الاصلاح

ایک ہندوستانی علمی ادارہ

مدرسۃ الاصلاح بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے علاقے سرائے میر میں قائم اسلامی تعلیم کا ایک ادارہ ہے۔ یہ ادارہ روایتی اسلامی ادارہ ہونے کے ساتھ ساتھ مشرقی اور اسلامی علوم کا ایک مشہور مرکز بھی ہے۔ اس کا آغاز مولانا محمد شفیع نے سن 1908 میں کیا۔ اس مدرسے نے ابتدا ہی سے قرآن مجید کو اپنی تعلیم و تربیت کا مرکز و محور قرار دیا اور تمام علوم کو قرآن مجید کی روشنی میں پڑھنے اور پڑھانے کا آغاز کیا

مدرستہ الاصلاح
قیام1908؛ 116 برس قبل (1908)
بانیمولانا محمد شفیع

نامور مورخ ، ماہر تعلیم اور ممتاز عالم دین علامہ شبلی نعمانی اس کے سرپرست تھے جبکہ مشہور قرآنی اسکالر ،مفسر قرآن اور کلاسیکی عربی ادب کے ماہر علامہ حمید الدین فراہی نے مدرسۃ الإصلاح کا نصاب تیار کیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مدرسۃ الإصلاح قرآنی علوم کا ایک مشہور مرکز بن گیا اور اس کے فارغین نے ملک و بیرون ملک مختلف یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں میں اپنی ایک شناخت قائم کی۔مدرسۃ الإصلاح کے فضلاء نے متعدد اسلامی وانسانی علوم میں اپنی اعلی لیاقت سے گرانقدر اضافے کیے

فضلاء مدرسۃ الإصلاح ترمیم

اس مدرسہ نے بہت سے جید علمائے دین تیار کیے ہیں۔ اس مدرسے سے فارغ التحصیل کچھ علما کی تفصیل درج ذیل ہے:

  • مولانا امین احسن اصلاحی
  • مولانا اختر احسن اصلاحی
  • مولانا بدر الدین اصلاحی
  • مولانا أبو اللیث اصلاحی
  • مولانا صدرالدین اصلاحی
  • مولانا نجم الدین اصلاحی
  • مولانا محمد یوسف اصلاحی
  • مولانا داؤو اکبر اصلاحی
  • مولانا مشتاق احمد اصلاحی
  • مولانا اظہار اصلاحی

ٌٌ* مولانا نظام الدین اصلاحی ٌ* مولانا ابوبکر اصلاحی

  • مولانا غالب احسن اصلاحی

ٌٌ* مولانا محمد ایوب اصلاحی ٌٌ* مولانا احتشام الدین اصلاحی

  • مولانا ڈاکٹر محمد مختار اصلاحی
  • مولانا وحید الدین خان
  • پروفیسر اشتیاق احمد ظلی
  • ڈاکٹر شرف الدین اصلاحی
  • پروفیسر ابو سفیان اصلاحی
  • ڈاکٹر محمد اجمل ایوب اصلاحی
  • ڈاکٹر راشد ایوب اصلاحی
  • پروفیسر الطاف احمد اعظمی
  • مولانا ڈاکٹر مختار احمد اصلاحی
  • مولانا انیس احمد اصلاحی
  • اختر مسلمی
  • پروفیسر عبد العظیم اصلاحی
  • پروفیسر ظفر الاسلام اصلاحی
  • پروفیسر محمد اسلم اصلاحی
  • مولانا سلطان احمد اصلاحی
  • ڈاکٹر ابو سفیان اصلاحی جامعی
  • ڈاکٹر صفدر سلطان اصلاحی
  • مولانا عمر اسلم اصلاحی
  • مولانا نسیم ظہیر اصلاحی
  • ڈاکٹر اورنگ زیب اعظمی
  • ڈاکٹر علاء الدین خان
  • ڈاکٹر قمر اقبال اصلاحی
  • ڈاکٹر ایاز احمد اصلاحی
  • ڈاکٹر حفظ الرحمن اصلاحی
  • ڈاکٹر نازش احتشام اعظمی
  • حکیم شمیم ارشاد اعظمی

تحقیقی مقالے ترمیم

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "Role of Madrasatul Islah Azamgarh in the development of Arabic studies"۔ ShodhGanga۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مارچ 2020 
  2. http://hausla.net/view.php?article=1320&news=%D8%AF%D9%88%D8%B1 %D8%AC%D8%AF%DB%8C%D8%AF %DA%A9%DB%92 %D8%AA%D9%82%D8%A7%D8%B6%D9%88%DA%BA %D8%B3%DB%92 %DB%81%D9%85 %D8%A2%DB%81%D9%86%DA%AF %DB%81%D9%88%D8%AA%DB%92 %D9%85%D8%AF%D8%A7%D8%B1%D8%B3