مدیحہ نثار
مدیحہ نثار ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کی ممبر ہیں۔
مدیحہ نثار | |
---|---|
Member of the صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا | |
آغاز منصب 15 October 2018 | |
معلومات شخصیت | |
جماعت | پاکستان تحریک انصاف |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
ان کی سیاسی وابستگی پاکستان تحریک انصاف اور جماعت کے قائد عمران خان سے ہے۔
ذاتی زندگی
ترمیممدیحہ نثار 07 نومبر 1988 کو خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں پیدا ہوئیں۔ وہ شادی شدہ ہیں اور پشاور میں مقیم ہیں۔مدیحہ نے بائیو ٹیکنالوجی میں ایم فل کی ڈگری لے رکھی ہے اور وہ بطور لیکچرار بھی خدمات سر انجام دیتی رہی ہیں۔
سیاسی کیریئر
ترمیممدیحہ نثار خیبرپختونخوا ہ کی صوبائی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی امیدوار کے طور پر خواتین کے لیے مخصوص نشست پر 2018 کے عام انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہوئی تھیں۔
انھوں نے 15 اکتوبر 2018 کو خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا ۔ [1] [2]
کمیٹیاں
ترمیممندرجہ ذیل کمیٹیوں کی رکن رہیں:
- اعلی تعلیم اور لائبریری کمیٹی نمبر 08 کی چیئر پرسن
- محکمہ بہبود آبادی کمیٹی نمبر 21
- محکمہ ماحولیات کمیٹی نمبر 11
توجہ دلاؤ پکار
ترمیمیکم اپریل 2019 کو نجی اسکولوں میں اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کرنے کی طرف توجہ دلائی۔
03 اگست 2020 کو ورکر ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کو درپیش مسائل کی طرف توجہ دلائی۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Rumpus in KP Assembly over arrest of Shahbaz Sharif"۔ thenews.com.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-16
- ↑ Dawn.com - Imtiaz Ali (15 اکتوبر 2018)۔ "Sindh cabinet gets four more ministers, expands to 16 members"۔ dawn.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-17