مرالہ ہیڈورکس
مرالہ ہیڈورکس (Marala Headworks) پاکستان کے صوبے پنجاب میں گجرات اور سیالکوٹ کے شہروں کے قریب دریائے چناب پر واقع ایک ہیڈورکس ہے۔
مرالہ ہیڈورکس Marala Headworks | |
---|---|
آبی راستہ | دریائے چناب |
ملک | پاکستان |
زیر انتطام | محکمہ آبپاشی پنجاب |
طریق عمل | حرک آب |
اولین تعمیر | 1968 |
لمبائی | 1,366 میٹر (4,481 فٹ) |
گراوٹ | 15 فٹ (4.6 میٹر) |
سطح سمندر سے بلند | 250 میٹر (820 فٹ) |
جغرافیائی اعداد و شمار | |
متناسقات | 32°40′24″N 74°27′49″E / 32.6733°N 74.4636°E |
مرالہ ہیڈورکس پن بجلی کا ایک بڑا ہندسیاتی منصوبہ ہے جو آبپاشی اور سیلاب سے بچاو کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
دریائے چناب ایک 1086 کلومیٹر (675 میل) طویل دریا ہے جس کا منبع ہماچل پردیش کے اضلاع ضلع کولو اور ضلع کانگرا ہے۔ یہ جموں و کشمیر میں کشتواڑ کے مقام پر داخل ہوتا ہے۔ پیر پنجال سلسلہ کوہ سے گزرنے کے بعد ضلع سیالکوٹ، پاکستان میں داخل ہوتا ہے جہاں 1968 میں اس دریا پر مرالہ بیراج تعمیر کیا گیا تھا۔ مرالہ ہیڈورکس سے دو اہم نہریں نکلتی ہیں جو مرالہ-راوی لنک کینال اور اپر چناب کینال ہیں۔
مرالہ ہیڈورکس ایک تفریحی مقام بھی ہے جہاں لوگ پکنک منانے آتے ہیں۔ بہت سے لوگ یہاں بہت سے لوگ یہاں قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز کے کیے آتے ہیں۔