مرنال دیو کلکرنی (انگریزی: Mrinal Dev-Kulkarni) ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہے۔[1] جن کی وجہ شہرت ہندی زبان کا ٹی وی سیریل سون پری ہے۔ وہ ہندی اور مراٹھی ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کام کرتی ہیں۔

مرنال دیو کلکرنی
 

معلومات شخصیت
پیدائش 21 جون 1968ء (56 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پونے   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش پونے   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ ،  فلمی ہدایت کارہ ،  ٹیلی ویژن اداکارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور شادی ترمیم

وہ پونے میں ایک مراٹھی دیشستھا برہمن گھرانے میں 21 جون 1968 کو پیدا ہوئیں [2]۔ ان کے والدین ڈاکٹر وجے دیو اور وینا دیو ہیں۔ انھوں نے پونے یونیورسٹی سے لسانیات میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے۔ ان کی ایک بہن ہے جس کا نام مدھورا ہے۔ وہ 11 اپریل 2019 کو اپنے والد سے محروم ہو گئیں جو طویل عرصہ بیمار رہے [3] ۔ مرنال نے اپنے بچپن کے دوست روچر کلکرنی سے سن 1990 میں شادی کی اور ان کا ایک بیٹا وراجس ہے جو مراٹھی فلمی صنعت کا حصہ ہے [4] [5]۔

پیشہ ورانہ زندگی ترمیم

مرنال کی عمر 16 سال تھی جب اس نے مراٹھی ٹی وی سیریل "سوامی" میں کردار کے ساتھ اپنے اداکاری کے کیریئر کی شروعات کی تھی وو۔ شروع میں وہ اداکاری کے معاملے میں زیادہ سنجیدہ نہیں تھیں۔ اداکاری کی بجائے وہ فلسفہ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کرنا چاہتی تھی لیکن اداکاری اور فنون لطیفہ کی پیش کشیں اس کے راستے آتی رہیں اور آخر کار اس نے 1994 میں اداکاری کے پیشے کو اپنانے کا فیصلہ کیا۔ انھوں نے شری کانت (سرت چندرا چٹرجی کے ناولوں پر مبنی ایک ٹی وی سیریل) میں اداکاری سے خود کو منوایا۔اس کے علاوہ دی گریٹ مراٹھا ، دروپدی ، حسرتیں ، میرا بائی ، ٹیچر ، کھیل ، سپرش اور سون پری ان کے مشہور ٹی وی ڈرامے ہیں۔ الفا مراٹھی چینل پر ٹی وی سیریل اوانتیکا میں ان کے کردار کو کافی پزیرائی ملی۔ مرنال متعدد تاریخی کردار ادا کرنے کے لیے بھی مشہور ہیں - دروپدی ، اہیلیا بائی ہولکر، راما بائی، جیجا بائی وغیرہ [6] ۔ وہ 22 کے قریب ہندی ٹی وی شو کر چکی ہیں۔ انھوں نے ہدایتکاری کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ٹی وی سیریل میں اداکاری ترک دی۔ انھوں نے چندھ اشتہارات بھی کیے ہیں۔ مرینال کلکرنی نے مراٹھی کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔مرنال دیو کلکرنی نے ہندی ٹیلی ویژن سیریز نور جہاں میں حبہ خاتون کا کردار نبھایا جسے 2000-2001 میں ڈی ڈی نیشنل پر نشر کیا گیا۔

ہدایتکاری ترمیم

مرنال کلکرنی مراٹھی فلم "پریم منجھے پریم منجھے پریم آستا کی ہدایت کاری کر چکی ہیں، اس فلم کی کہانی بھی مرنل کلکرنی نے خود لکھی [7]۔ اس کے بعد انھوں نے مراٹھی تاریخی ڈراما راما مادھو کی ہدایتکاری کی [8]۔ ====

ایوارڈ ترمیم

مرنل کلکرنی مندرجہ ذیل ایوارڈز جیت چکی ہیں۔ 2001 میں مراٹھی فلم جوڑی دار (2000) میں اپنے کردار کے لیے بہترین اداکارہ سکرین ایوارڈ۔ فلم تھانگ (دی کویسٹ) کے لیے نیشنل ایوارڈ۔

متعلقہ روابط ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Mrinal Dev-Kulkarni" 
  2. "Birthday greetings to Mukti, Neaa, Rishina, Mrinal, Gauri, Gautami and Shiv"۔ Tellychakkar Dot Com (بزبان انگریزی)۔ 2014-06-21۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 فروری 2020 
  3. Pune loses a noted politics professor, in the passing away of Vijay Deo
  4. "Happy Birthday Mrinal Kulkarni! 5 Lesser Known Facts About The Ye Re Ye Re Paisa Actress"۔ Zee Marathi (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اپریل 2020 [مردہ ربط]
  5. "Mrinal Kulkarni's son to make his acting debut - Times of India"۔ The Times of India (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اپریل 2020 
  6. "Mrinal Kulkarni Son, Biography, Family, Marriage, Wiki"۔ Marathi.TV 
  7. "Mrunal Kulkarni's debut directorial PREM MHANJE PREM MHANJE PREM ASATE is a matured love story - GlamGold"۔ Glamgold.com۔ 2 August 2012۔ 15 اکتوبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اکتوبر 2018 
  8. "Rama Madhav: A new movie that captures love in the time of Peshwas"۔ Dnaindia.com۔ 3 August 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اکتوبر 2018