مرکز محبت (انگریزی: Love interest) کسی کہانی یا فلم میں مرکزی کردار کی محبت یا دلی جذبات کی توجہ مرکز بننا ہے۔ اس کی کئی مثالیں ادب اور داستانوں میں ملتی ہیں۔ مثلًا، مشرقی ادب لیلی مجنوں کے لیے مرکز محبت تھی، ہیر رانجھا کے لیے مرکز محبت تھی۔ اسی طرح رومیو اور جولیٹ کو معروف انگریزی ادیب ولیم شیکسپئیر کی جانب سے لکھا گیا ایک ڈراما ہے جو دو متحارب دولت مند خاندانوں کے اکلوتے بیٹے اور بیٹی کے عشق کے متعلق لکھا گیا ہے۔ اسے شیکسپئیر کے سب سے مشہور ڈراموں میں سے شمار کیا جاتا ہے نیز اس پرسب سے زیادہ ڈرامے میں فلمیں بھی بنائی گئی ہیں۔ اس میں رومیو کی محبت کا مرکز جولیٹ ہے۔[1]

اقسام ترمیم

مرکز محبت کو کئی طور پر پیش کیا جاتا رہا ہے۔ ان کی کچھ معروف اقسام ذیل میں درج ہے۔

  • دشمن سے عاشق بننے والے۔
  • دوستوں کا عاشق بننا۔
  • محبت کا مثلث (دو لوگوں کی محبت میں تیسرے فریق کا آنا اور کہانی کو الجھانا)
  • محبت میں دوسرا موقع
  • غربت زدہ کا رئیس گھرانے سے عشق
  • متصادم عاشقوں کی محبت
  • متضاد فطرتوں کا ایک دوسرے کے قریب آنا
  • قسمت سے انجام پانے والی محبت
  • برے انجام پر نتیجہ خیز محبت
  • دکھاوے کے رشتے
  • پہلی نظر میں ہی رنگ لانے والی محبت
  • شاہی محبتیں
  • طے شدہ یا سیاسی شادیاں۔[2]

اہمیت ترمیم

مرکز محبت کا کردار کسی بھی ادبی نمونے میں مختلف ہو سکتا ہے۔ زیادہ تر رومانوی کہانیوں میں مرکز محبت کلیدی کردار یا ہیرو کی منزل یا محبوبہ اس کے اختتام میں حصول ہوتی ہے۔ اسی طرح سے جرائم کے ناول میں مرکز محبت ضروری نہیں کہ کہانی کا مرکزی حصہ ہو، مگر یہ کلیدی کردار کی شخصیت اور دل چسپی کو سب کے آگے پیش کرتی ہے۔ کہانی کا یہ عنصر اپنے کردار کی زندگی کو پیچیدہ کرتا ہے۔[3]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "love interest"۔ 03 دسمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2021 
  2. The Do's and Don'ts of Crafting Your Story's Love Interest
  3. The Role Of The Love Interest In Fiction