مریتیتس یکم (Meritites I) چوتھے شاہی سلسلہ کی ایک قدیم مصری ملکہ تھی۔ وہ فرعون سنفرو کی بیٹی اور فرعون خوفو کی بیوی تھی۔ اس کے نام کے لفظی معنی "باپ کی محبوب" ہے۔ مریتیتس یکم کو گیزہ کے وسطی ملکہ ہرم میں دفن کیا گیا۔

مریتیتس یکم
Meritites I
شریک حیاتخوفو
نسلکواب، حتپ‌حرس دوم، باعوفرع، جدف‌هور، مره‌سانخ دوم
خاندانچوتھا شاہی سلسلہ
والدسنفرو

سوانح حیات

ترمیم

مریتیتس سنفرو کی بیٹی تھی۔ مریتیتس نے اپنے سوتیلے بھائی خوفو سے شادی کی۔[1] خوفو کے ساتھ وہ ولی عہد شہزادہ کواب کی ماں تھی اور ممکنہ طور پر جدفرع کی بھی۔ دونوں ملکہ حتپ‌حرس دوم اور فرعون خفرع کو بھی مریتیتس اور خوفو کی اولاد ہونے کا غالب امکان ہے۔[2] اور یہ ممکن ہے کہ مریتیتس دوم بھی مریتیتس کی بیٹی تھی [3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Dodson, Aidan and Hilton, Dyan. The Complete Royal Families of Ancient Egypt. Thames & Hudson. 2004. ISBN 0-500-05128-3
  2. Gundacker: Genealogie. S. 24–26
  3. Gizapyramids website آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ gizapyramids.org (Error: unknown archive URL) Page for G 7650