مسبوق وہ مقتدی جس کی باجماعت نماز سے کچھ رکعتیں رہ گئی ہوں۔

  • مسبوق وہ مقتدی جو بعد میں جماعت میں شریک ہو پہلے امام کے ساتھ شریک ہو کر جس قدر نماز باقی ہو جماعت سے ادا کرے۔ امام کی نماز ختم ہونے کے بعد کھڑا ہو جائے اپنی گئی ہوئی رکعتوں کو ادا کرے۔
  • مسبوق کو اپنی گئی ہوئی رکعتیں منفرد کی طرح قرأت کے ساتھ ادا کرنا چاہئیں اور اگر ان رکعتوں میں کوئی سہو ہو جائے تو اُس کو سجدہ سہو بھی کرنا ضروری ہے۔
  • مسبوق کواپنی گئی ہوئی رکعتیں اس ترتیب سے ادا کرنا چاہئیں کہ پہلے قرأت والی پھر بے قرأت کی اور جو رکعتیں اما م کے ساتھ پڑھ چکاہے ان کے حساب سے قعدہ کرے یعنی ان رکعتوں کے حساب سے جو دوسری ہو اُس میں پہلا قعدہ کرے اورجو تیسری رکعت ہو اور نماز تین رکعت والی ہو تو اس میں اخیر قعدہ کرے [1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. الفقہ الاسلامی وادلتہ صفحہ 517 حصہ دوم ڈاکٹر وھبہ الزحیلی دارالاشاعت کراچی