مسجد ارطغرل غازی یا ارطغرل غازی مسجد اشک آباد، ترکمانستان کی ایک مسجد ہے۔ جو ارطغرل غازی کے نام پر ہے، جو عثمان اول، بانی سلطنت عثمانیہ کے والد تھے۔ اشک آباد میں یہ ایک نمایاں اور امتیازی مقام ہے، اس کے چار مینار اور ایک مرکزی گنبدہے، اس داخلی پہلو نہایت عمدہ سجاوٹ رکھتا ہے جس میں باریک رنگ دار شیشے کی کھڑکیاں ہیں۔

ارطغرل غازی مسجد
بنیادی معلومات
مذہبی انتساباہل سنت
رسمحنفی
ملکترکمانستان
حیثیتآباد
تعمیراتی تفصیلات
نوعیتِ تعمیرمسجد
طرز تعمیرعثمانی طرز تعمیر[1][بالواسطہ حوالہ]
سنہ تکمیل1998
تفصیلات
گنجائش5,000
مینار4
موادسنگ مرمر

اس کا افتتاح 1990ء کی ترکمانستان کی آزادی کے کچھ سال بعد 1998ء میں ہوا۔ سفید سنگ مرمر والی عمارت استنبول کی نیلی مسجد کی یاد تازہ کرتی ہے۔

اس مسجد میں ایک وقت میں 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے۔ شیشے کے کام کے دوران میں متعدد حادثاتی اموات ہوئیں تھیں۔[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. عثمانی طرز تعمیر
  2. "Azadi mosque"۔ لونلی پلانٹ۔ 07 ستمبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ستمبر 13, 2012 

37°55′59″N 58°23′56″E / 37.93306°N 58.39889°E / 37.93306; 58.39889