مسجد فتحیہ (لاطینی: Fethiye Mosque) (یونانی: Φετιχιέ τζαμί; ترکی زبان: Fethiye Camii)
وسطی ایتھنز، یونان میں سترہویں صدی کی عثمانی مسجد ہے۔
[1]
1834ء میں یونانی آزادی کے بعد دیگر مقاصد کے لیے تجویر کیا گیا، یہ خراب ہو گئی، لیکن تزئین و آرائش کے بعد اسے 2017ء میں عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا اور اس وقت ثقافتی نمائشوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔
مسجد فتحیہ ایتھنز میں قدیم رومی آگورا کے شمالی جانب، برج باد کے قریب واقع ہے اور یہ وسطی بازنطینی دور (آٹھویں/نویں صدی) کے مسیحی باسیلیکا کے کھنڈر پر تعمیر کی گئی تھی۔ [2][3]
مسیحی گرجا گھر کو 1456/58ء میں، عثمانیوں نے ایتھنز کی ڈچی کی فتح کے فوراً بعد، سلطان محمد فاتح کے شہر کے دورے کے موقع پر مسجد میں تبدیل کر دیا تھا۔ [3][5]
اس مسجد سے محراب کا صرف ایک ٹکڑا بچا تھا، [3] جسے 1668ء اور 1670ء کے درمیان منہدم کر کے موجودہ ڈھانچے سے تبدیل کر دیا گیا تھا۔ [3]
نئی مسجد ایک پورچ اور ایک بڑے مستطیل مرکزی ہال پر مشتمل ہے، جو چار ستونوں سے بنے ہوئے ایک گنبد کے ساتھ ہے۔ مرکزی گنبد ہر طرف آدھے گنبد اور ہر کونے پر چھوٹے گنبدوں سے جڑا ہوا ہے۔ عثمانی دور میں، اسے عام طور پر "گندم منڈی مسجد" (Τζαμί του Σταροπάζαρου) کے نام سے جانا جاتا تھا۔ [2]
مورین جنگ (اکتوبر 1687 - مئی 1688) میں وینس کی افواج کے شہر پر مختصر قبضے کے دوران، مسجد کو وینسی کیتھولک چرچ میں تبدیل کر دیا، جو دیونیسیوس آریوپائگیتیس کے لیے وقف تھا۔