مسندابو داؤد الطیالسی اہلسنت والجماعت کی احادیث کی کتابوں میں سے ایک حدیث کی کتاب ہے جسے مسند الطیالسی بھی کہا جاتا ہے۔
مسند ابو داؤد الطیالسی کو محدث یونس بن حبیب نے مرتب کیا ہے، جنھوں نے اسے اپنے شیخ سليمان بن داؤد الطيالسی۔ (133ھ-204ھ، 750 ء- 819ء) کی سند سے روایت کیا ہے اور اس میں ابوداؤد الطیالسی کے علاوہ چند احادیث بھی نقل کی ہیں۔
ابوداؤد الطیالسی (طیالسہ اس سبز چادر کو کہتے ہیں جسے علما و مشائخ پہنتے ہیں)مُحدِّث، حافظ حدیث اور فارسی الاصل تھے۔ جو بصرہ میں رہتے تھے۔ یہ امام ابو داؤد سے مختلف ہیں جو صاحب سنن ابو داؤد ہیں
دائرۃ المعارف حیدرآباد، دکن نے سنہ 1332ھ میں اسے شائع کیا ہے، مسند کی ترتیب پرجمع کی گئی ہے، صحابہ کی مرویات علاحدہ علاحدہ ہیں، اب ابواب فقہ کی ترتیب سے بھی چھپ گئی ہے، اس میں بعض ایسی احادیث ہیں جواور کتابوں میں نہیں ملتیں، اس پہلو سے یہ کتاب بہت اہمیت کی حامل ہے۔روایت کردہ احادیث کی کل تعداد تقریباً 2882 ہے۔[1]
احادیث کو صحابہ میں سے ان کے راویوں کے مراتب کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے اور ہر مسند ان احادیث کو جمع کرتا ہے جو کسی خاص صحابی نے روایت کی ہیں۔ مرتب نے کتاب کا آغاز عشرہ مبشرہ کی روایتوں سے کیا۔ اور صحابیات کی مسندوں کو رسول اللہ ﷺ کی بیٹی فاطمہ الزہراء کی مسند سے شروع کیا۔ اس کتاب کے علاوہ بھی ان کی تصنیفات ہیں ان کے بارے کہا جاتا ہے کہ انھیں 40000 احادیث یاد تھیں۔[2]

مسند ابو داؤد طیالسی
مصنفابو داؤد طیالسی
ملکبصرہ
زبانعربی
سلسلہکتب الحدیث اہل سنت
موضوعحدیث

حوالہ جات

ترمیم
  1. الموسوعة العربية العالمية http://www.mawsoah.net آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ mawsoah.net (Error: unknown archive URL)
  2. الرسالہ المستطرفہ، مؤلف: أبو عبد اللہ جعفر الكتانی، ناشر: دار البشائر الإسلامیہ