مسیحی محلہ (انگریزی: Christian Quarter، عربی: حارة النصارى) قدیم شہر کے شمال مغربی کونے میں واقع ہے۔ یہ شمال میں مغربی دیوار کے ساتھ باب جدید سے باب الخلیل تک پھیلا ہوا ہے۔ جنوب میں یہ آرمینیائی محلے اور یہودی محلے سے متصل ہے۔ مشرق میں یہ باب دمشق سے مسلم محلے تک پھیلا ہوا ہے۔ اس محلے میں کلیسائے مقبرہ مقدس بھی موجود ہے جسے زیادہ تر مسیحی مقدس ترین مقام سمجھتے ہیں۔ مسیحی محلے میں تقریباً 40 مسیحی مقدس مقامات ہیں۔ حالانکہ آرمینیائی بھی مسیحی ہیں لیکن ان کا محلہ مسیحی محلہ سے الگ ہے۔ مسیحی محلہ زیادہ تر مذہبی، سیاحتی اور تعلیمی عمارتوں پر مشتمل ہے ۔

مسیحی محلہ

تصاویر

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم