مشرقی برلن 1949ء سے 1990ء تک جرمنی کے منقسم شہر برلن کا مشرقی حصہ تھا۔ یہ شہر کے ان حصوں پر مشتمل تھا جو جنگ عظیم دوم کے بعد 1945ء میں سوویت اتحاد کے قبضے میں آئے۔ شہر کے امریکی، برطانوی اور فرانسیسی حصے مغربی برلن کہلاتے تھے جو درحقیقت مغربی جرمنی کا حصہ تھا۔ ایک مقبوضہ شہر کی حیثیت کے باوجود مشرقی برلن کو مشرقی جرمنی کا دار الحکومت کہا جاتا تھا۔ 13 اگست 1961ء سے 9 نومبر 1989ء تک مشرقی برلن اور مغربی برلن کے درمیان دیوار برلن قائم رہی۔ مشرقی جرمنی کی حکومت مشرقی برلن کو صرف "برلن" یا "عوامی جمہوریہ جرمنی کا دار الحکومت برلن" کہتی تھی۔

منقسم شہر برلن، سرخ حصہ مشرقی برلن ہے

مغربی اتحادیوں (امریکا، برطانیہ اور فرانس) نے مشرقی برلن کا انتظام چلانے کے مشرقی جرمنی کے اختیار کو کبھی بھی باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا؛ بلکہ باضابطہ طور پر مشرقی برلن پر سوویت اتحاد کا انتظام ہی تسلیم کرتے تھے۔

سوویت اتحاد نے شہر کے دونوں حصوں کے درمیان دیوار برلن تعمیر کی تھی۔ 3 اکتوبر 1990ء کو مشرقی و مغربی جرمنی کے اتحاد مکرر (German reunification) کے نتیجے میں مشرقی برلن کا خاتمہ ہو گیا اور دیوار برلن کا خاتمہ کر دیا گیا۔ اتحاد کے بعد شہر کے دونوں حصے مل کر صرف برلن کہلانے لگے۔

متعلقہ مضامین ترمیم

نگار خانہ ترمیم