مصحف علی میر
سابق پاکستانی ایئر چیف
ایر چیف مارشل مصحف علی میر (20 نومبر 2000ء تا 20 فروری 2003ء) پاکستان فضائیہ کے سولہویں سربراہ ایر چیف مارشل مصحف علی میر5 مارچ 1947ء کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ انھوں نے 21 جنوری 1968ء کو پاک فضائیہ میں کمیشن حاصل کیااور 1971ء اور 1999ء دونوں جنگوں میں حصہ لیا۔ 20 نومبر 2000ء کو پاک فضائیہ کے چیف آف اسٹاف مقرر ہوئے۔ 20 فروری 2003ء کو ان کا طیارہ کوہاٹ ایرپورٹ کے نزدیک ایک حادثے کا شکار ہو گیا جس میں ایر چیف مارشل مصحف علی میر اپنی اہلیہ اور دیگر سولہ افراد سمیت جاں بحق ہو گئے۔ انھیں حکومت پاکستان نے نشان امتیاز(ملٹری)، ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز( ملٹری) اور ستارہ بسالت کے اعزازات عطا کیے تھے۔
مصحف علی میر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 5 مارچ 1947ء لاہور ، برطانوی پنجاب |
وفات | 20 فروری 2003ء (56 سال) کوہاٹ ، خیبر پختونخوا |
وجہ وفات | ہوائی حادثہ |
مدفن | مومن پورہ قبرستان ، لاہور |
شہریت | پاکستان برطانوی ہند |
مناصب | |
سربراہ پاک فضائیہ | |
برسر عہدہ 20 نومبر 2000 – 20 فروری 2003 |
|
عملی زندگی | |
مادر علمی | گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور پاکستان ایئر فورس اکیڈمی نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی، پاکستان |
پیشہ | ایئر چیف مارشل |
عسکری خدمات | |
شاخ | پاک فضائیہ ، پاکستان مستقر برائے ہوا پیمائی بحری |
لڑائیاں اور جنگیں | پاک بھارت جنگ 1971ء ، کارگل جنگ |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |