مطالب قرآن عظیم (انگریزی: The Meaning of the Glorious Koran) مشہور مفسر و محقق محمد مارماڈیوک پکتھال کا ترجمہ قرآن ہے جو 1930ء میں شائع ہوا۔ اِس ترجمہ کو بیسویں صدی عیسوی کے دو بڑے تراجم قرآن میں شمار کیا جاتا ہے جو فی زمانہ مقبولِ عام ہے۔

مطالب قرآن عظیم کا سرورق – پہلی اشاعت 1930ء، نیو یارک

تاریخ

ترمیم

محمد مارماڈیوک پکتھال نے اِس ترجمہ کا آغاز 1928ء میں کیا تھا اور 2 سال کی محنت کے بعد یہ ترجمہ اوائل 1930ء میں مکمل ہوا اور اِس کی اشاعت 1930ء میں ہی نیو یارک سے ہوئی۔ اِس ترجمہ قرآن کے بعد پکتھال کی شہرت میں مزید اضافہ ہوتا گیا اور اِس ترجمہ کو بیسویں صدی عیسوی کے شاہکار تراجم قرآن میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ باقاعدہ طور پر ایک ایسے مسلمان کا ترجمہ تھا جس نے گذشتہ کئی سال قبل اسلام قبول کر لیا تھا۔ انگریزی تراجم قرآن میں سرفہرست یہی ترجمہ ہے، بعد میں دوسرے شمار پر عبداللہ یوسف علی کا ترجمہ قرآن ہے۔

اشاعت

ترمیم

محمد مارماڈیوک پکتھال کا یہ انگریزی زبان کا ترجمہ 1930ء میں نیو یارک سے شائع ہوا۔ بعد ازاں دہلی سے 1985ء میں اور پاکستان کے کئی شہروں سے بھی شائع ہوتا رہا ہے۔1930ء میں پہلی اشاعت کا انتساب نظام حیدرآباد دکن کے نام تھا کیونکہ محمد مارماڈیوک پکتھال اُس زمانہ میں نظام حیدرآباد دکن کی ملازمت میں تھے۔ وہ حیدرآباد کے چادرگھاٹ ہائی اسکول کے پرنسپل تھے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم