مظہر الحق (اخبار)
1843ء میں دہلی سے جاری ہونے والا ماہنامہ اخبار
مظہر الحق برطانوی راج میں دہلی سے شائع ہونے والا اردو زبان کا ایک ماہنامہ اخبار تھا۔ یہ اخبار اکتوبر 1843ء کو مولوی محمد باقر دہلوی نے جاری کیا۔[1] یہ مذہبی اخبار تھا جسے مولوی محمد باقر نے شیعہ فرقے کی تائید و اصلاح اور ترویج و اشاعت کی غرض سے نکالا تھا۔ اس کے اجرا کا اصل محرک دراصل بغداد کا وہ ہنگامہ عظیم تھاجس میں شیعوں کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ لیکن سنی مسلک کے اخبارات اس حقیقت کو تسلیم کرنے سے منکر تھے۔ 1854ء میں یہ اخبار اپنی محدود اشاعت کی وجہ سے بند ہو گیا۔[2]
قسم | ماہنامہ |
---|---|
بانی | مولوی محمد باقر |
مدیر | شیخ امداد حسین |
آغاز | اکتوبر، 1843ء |
زبان | اردو |
اختتام | 1854ء |
صدر دفتر | دہلی، برطانوی ہندوستان |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ ڈاکٹر عبد السلام خورشید، صحافت: پاکستان و ہند میں، مجلس ترقی ادب لاہور، نومبر 2016ء، ص 109
- ↑ ڈاکٹر طاہر مسعود، اردو صحافت انیسویں صدی میں، مجلس ترقی ادب لاہور، 2016ء، ص 871