معافی (انگریزی: Forgiveness) ایک دانستہ اور رضا کارانہ طریقہ ہے جس میں کسی دوسرے شخص کی بد گوئی یا برے برتاؤ سے متاثرہ شخص اپنے ساتھ روا رکھے گئے سلوک کے متعلق جذبے اور رویے میں فرق محسوس کرتا ہے اور اکثر منفی جذبات جیسے کہ ناراضی، بدلے کے جذبے وغیرہ سے اوپر اٹھتا ہے۔[1][2][3] تاہم سماجی نظریات کے ماہرین اس بات میں اختلاف رکھتے ہیں کہ منفی جذبات کو کس حد تک مثبت جذبات سے بدل دیا جا سکتا ہے۔[4][5][6] معافی چشم پوشی یا غفلت کے رویے سے مختلف ہے جس میں کسی شخص کی غلطی کو نہ دیکھا جائے یا نہ سمجھا جائے۔ یہ بھولنے سے الگ ہے جس میں دیگر باتوں کے ساتھ کوئی شخص خود کے ساتھ کیے گئے برے سلوک کو بھلا دے، یہ سزا کی معافی سے بھی الگ ہے، جو کسی اقراری مجرم کو کوئی سماجی نمائندہ جیسے کہ جج عطا کر سکتا ہے۔ یہ مصالحت سے بھی الگ ہے، جو تعلقات کے باز احیا کا سبب ہو سکتا ہے۔ [4]

ایک شخص معافی کے عنوان کا دل کی شکل میں بیانر تھامے ہوئے ہے۔ وہ کسی مذہبی کتاب کے حوالے سے یہ بتاتا ہے کہ خدا کا ارشاد ہے کہ وہ کسی مظلوم شخص کے لیے جنگ لڑے گا۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. Kenneth Doka (2017)۔ Grief is a journey۔ Atria Books۔ صفحہ: 14–16۔ ISBN 978-1476771519 
  2. Pamela Hieronymi (May 2001)۔ "Articulating an Uncomprimising Forgiveness" (PDF)۔ صفحہ: 1–2۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جنوری 2020 
  3. Joanna North (1998)۔ Exploring Forgiveness (1998)۔ University of Wisconsin۔ صفحہ: 20–21۔ ISBN 0299157741 
  4. ^ ا ب "American Psychological Association. Forgiveness: A Sampling of Research Results." (PDF)۔ 2006۔ صفحہ: 5–8۔ 26 جون 2011 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 فروری 2009 
  5. What Is Forgiveness? آرکائیو شدہ 2013-11-14 بذریعہ وے بیک مشین The Greater Good Science Center, University of California, Berkeley
  6. Courtney Field، Jaimie Zander، Guy Hall (ستمبر 2013)۔ "'Forgiveness is a present to yourself as well': An intrapersonal model of forgiveness in victims of violent crime"۔ International Review of Victimology (بزبان انگریزی)۔ 19 (3): 235–247۔ ISSN 0269-7580۔ doi:10.1177/0269758013492752