اسلوب نامہ
گنجینۂ ہدایات


مضامین کے قطعے
مضامین کو قابل مطالعہ بنائیں


تصاویر اور حوالے
مندرجات کو مزین کریں


ربط کاری
دائرۃ المعارف کو باہم مربوط کریں


اسلوب نگارش
دلکش اسلوب نگارش کا خیال رکھیں


خلاصہ
سابقہ ہدایات پر طائرانہ نظر ڈالیں





مضامین میں تصویروں کی موجودگی معلومات کے ابلاغ میں معاون ہوتی ہیں اس لیے متعلقہ تصویریں موزوں مقامات پر ضرور چسپاں کریں لیکن تصویروں کا غیر ضروری یا بے تحاشا استعمال ان کی مقصدیت کو فنا کر دیتا ہے۔ مزید برآں مضمون کے مندرجات کو حوالوں سے لازماً مزین کریں، بالخصوص ان معلومات کے حوالے ناگزیر سمجھے جاتے ہیں جو بظاہر بے اصل یا متنازع معلوم ہوں۔


تصویریں

مضامین میں تصویروں کا استعمال قارئین تک معلومات کی ترسیل کو مزید سہل، پرکشش اور موثر بناتا اور افہام و تفہیم کے عمل کو آسان کرتا ہے۔ اگر آپ کے پاس ایسی تصویریں موجود ہوں جو متعلقہ موضوع کا بہتر احاطہ کرتی ہیں تو انھیں مضمون میں ضرور شامل کریں۔ تصویروں کو بناتے، منتخب کرتے یا اپلوڈ کرتے وقت یہ کوشش کریں کہ وہ اعلی معیار اور ہائی ریزولوشن (1024×768) کی ہوں اور مناسب فارمیٹ میں رکھی گئی ہوں۔


مضمون کے مختلف قطعات میں الگ الگ لیکن متعلقہ تصویریں چسپاں کی جا سکتی ہیں۔ تصویروں کو شامل کرتے وقت ان کا مختصر تعارف (کیپشن) بھی لکھیں۔ اردو ویکیپیڈیا میں طے شدہ طور پر تصویریں بائیں جانب ظاہر ہوتی ہیں تاکہ مضمون کے مندرجات کا تسلسل باقی رہے۔ تاہم بوقت ضرورت انھیں دائیں جانب بھی کیا جا سکتا ہے۔ بہت سے مضامین میں آپ کو نگارخانہ کی سرخی بھی دکھائی دے گی جس کے تحت موضوع سے متعلق متعدد تصویروں کو یکجا رکھا جاتا ہے۔ نیز بعض مضامین میں پنوراما شکل میں بھی تصویریں دکھائی دیں گی۔

تصویروں کے بے تحاشا اور غیر ضروری استعمال سے گریز کریں تاکہ مضمون کے مندرجات پر قارئین کی توجہ برقرار رہے۔


حوالہ دہی

  • زیادہ اقتباسات درج نہ کریں
  • قابل اعتماد اور معتبر مراجع سے استفادہ کریں
  • اپنے مراجع اور مصادر کو بطور حوالہ درج کریں
  • اندراج حوالہ کے لیے ویکیپیڈیا کا متعین اسلوب اور مقررہ ٹیگ استعمال کریں جس کے بعد تمام حوالے مضمون کے نچلے حصہ میں یکجا نظر آتے ہیں

متنازع یا بظاہر بے اصل معلومات کو بدون حوالہ درج نہ کریں۔ نیز کسی کا اقتباس نقل کریں، کسی زندہ شخصیت کی سوانح عمری لکھیں یا کوئی تصویر اپلوڈ کریں تو ماخذ لازماً درج کریں۔ حوالوں کے اندراج کے وقت اس بات کا خصوصی خیال رکھیں کہ مآخذ کی ضروری تفصیلات مکمل درج ہوں تاکہ بوقت ضرورت دیگر صارفین انھیں بآسانی جانچ سکیں۔


تصویروں کی طرح حوالوں کے اندراج کا بھی ایک متعین طریقہ ہے (بعض تاریخی مضامین کے استثنا کے ساتھ جن میں بین القوسین حوالے رکھے جاتے ہیں)۔ نئے حوالوں کو شامل کرتے وقت اسی متعین طریقہ کو اختیار کریں۔ اس طریقہ پر شامل کردہ حوالے "حوالہ جات" کی سرخی ("مزید دیکھیے" کی سرخی کے نیچے اور "بیرونی روابط" کے اوپر) کے تحت از خود نظر آنے لگتے ہیں۔