اسلوب نامہ
گنجینۂ ہدایات


مضامین کے قطعے
مضامین کو قابل مطالعہ بنائیں


تصاویر اور حوالے
مندرجات کو مزین کریں


ربط کاری
دائرۃ المعارف کو باہم مربوط کریں


اسلوب نگارش
دلکش اسلوب نگارش کا خیال رکھیں


خلاصہ
سابقہ ہدایات پر طائرانہ نظر ڈالیں





روابط

ویکی ربط کی بہترین مثال

ہائپرلنک کے ذریعہ ویکی مضامین کو باہم مربوط کرنا ویکیپیڈیا کی اہم خصوصیت اور قارئین کے لیے بے حد مفید ہے۔ قلابین یا مربع قوسین ([[ ]]) میں رکھے جانے والے یہ روابط مضامین کو ایک دوسرے سے پیوستہ رکھتے ہیں اور یوں پورا دائرۃ المعارف باہم مربوط رہتا ہے۔ ان روابط کی مدد سے قارئین اپنے زیر مطالعہ مضمون کو بہتر انداز میں سمجھ پاتے ہیں اور موضوع سے متعلق معلومات کا وسیع ذخیرہ ان کی دسترس میں آجاتا ہے۔


ایک مضمون میں کتنے داخلی روابط ہونے چاہئیں؟ یہ سوال خود آپ سے ہے۔ کیا اس موضوع کے قارئین دوسرے متعلقہ مضمون سے دلچسپی رکھتے ہیں؟ کیا وہ مضمون اُس نظریہ اور فکر کو زیادہ تفصیل سے بیان کرتا ہے جسے پیش نظر مضمون میں مختصراً ذکر کیا گیا ہے؟ تو اسے ضرور مربوط کریں تاکہ قارئین متعلقہ معلومات پر حاوی ہو جائیں۔ نیز عموماً یہ کہا جاتا ہے کہ مضمون میں کسی اہم لفظ یا نام کے پہلے تذکرے پر اسے مربوط کرنا چاہیے۔


متعلقہ بیرونی روابط (ویکیپیڈیا کی بجائے دوسری ویب سائٹ کے روابط) بھی مضمون کے ایک مخصوص قطعہ "بیرونی روابط" میں مختصر ترین تعارف کے ساتھ شامل کیے جاتے ہیں۔ اس قطعہ میں محض ان روابط کو درج کریں جن میں مضمون سے متعلق معلومات کو انتہائی تفصیل سے بیان کیا گیا ہو۔ تاہم ویب سائٹ کے وہ روابط جو بطور حوالہ درج کیے جائیں انھیں "حوالہ جات" کے قطعہ کے تحت رکھیں۔