معاونت:ویکی پیمائی
یہ صفحہ اردو ویکیپیڈیا میں طریقہ کار کی تفصیلی رہنمائی پر مشتمل ہے۔ |
صارفین کے سوالات اور معاونت |
---|
ویکیپیڈیا ایک وسیع دائرۃ المعارف ہے جو اپنے صارفین کو ویکی پیمائی (Navigation) کی سہولت دیتا ہے، جیسے اندرونی روابط اور تلاش کا خانہ، اسی طرح ابواب کی صورت مختصر ضمیمے اور آلات سے لیس صفحہ، ناؤ سانچے اور زمرے جو ہر مضمون پر ظاہر ہوتے ہیں۔ ویکیپیڈیا پر زمرہ بندی ایک انتہائی مربوط نظام کی طرح کی جاتی ہے، جس میڑ زمرہ صفحہ پر اس ہی موضوع سے متعلق مضامین ہوتے ہیں اور اس زمرہ صفحہ پر اسی زمرہ سے متعلق مزید زمرے اور ان زمروں میں داخل مضامین کے صفحات پر ان سے متعلق زمرے، یوں ہر ایک موضوع پر مضامین کو شجر پورفائیری طرز پر الگ الگ تلاش کیا جا سکتا ہے۔ ویکی پیمائی کے لیے ہر صفحہ پر ایک نہایت اہم چیز تلاش باکس ہے۔ تلاش کے خانے میں صارف براہ راست کسی بھی موضوع پر مواد تلاش کرنے کے لیے الفاظ درج کرتا ہے اور ایک طاقت ور سرچ انجن جو خاص ویکیپیڈیا کے لیے تیار کیا گیا ہے، وہ ویکیپیڈیا (ترجیحات کے مطابق ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے دیگر منصوبوں کے نتائج بھی ویکیپیڈیا کے تلاش کے نتائج میں ظاہر ہو سکتے ہیں) ویکیپیڈیا کا تلاش خانہ صارف کو چھ (6) مختلف پیرامیٹر کے استعمال کی سہولت دیتا ہے، جس سے مجرد الفاظ کے باوجود بہتر نتائج دیتا ہے۔