معاونت:صفحہ کیسے منتقل کریں
ویکیپیڈیا میں کسی بھی صفحہ یا مضمون کا نام یا عنوان تبدیل کیا جا سکتا ہے اگر اس میں حرفی غلطی ہو یا مزید بہتر عنوان میسر ہو، اس منتقلی کے عمل کو منتقلی صفحہ کہا جاتا ہے۔ نیز صفحہ کا عنوان برقرار رکھتے ہوئے اسے کسی اور نام فضا میں بھی منتقل کیا جاسکتا ہے۔ البتہ آپ یہ نہیں کرسکتے کہ کسی صفحہ کا مواد کاپی کر کے دوسرے صفحہ میں پیسٹ کر دیں کیونکہ اس سے اس مضمون کا تاریخچہ خراب ہو جاتا ہے۔
کسی بھی صفحے کو منتقل کرنے کے لیے دو چیزیں لازمی ہیں، پہلی یہ کہ آپ داخل (log in) ہوں اور دوسرا یہ کہ آپ کا کھاتہ توثیق شدہ ہو اور اس کھاتے سے آپ نے کم از کم دس ترامیم کی ہو۔ ہاں اگر آپ کسی صفحے کو منتقل کر رہے ہیں اور درمیان میں کوئی رکاوٹ ہو تو آپ صفحے کو منتقل کرنے کے لیے منتظمین سے درخواست کر سکتے ہیں۔ بعض اوقات دو صارفین میں اختلاف ہوجاتا ہے دونوں ایک صفحے کو الگ الگ ناموں پر منتقل کرنا چاہتے ہیں، ایسی صورتحال میں بھی بہتر یہی ہے کہ منتظمین سے منتقلی کی درخواست کی جائے وہ اس صفحے پر گفت و شنید کے بعد مناسب عنوان کی طرف منتقل کر دیں گے۔
طریقہ کار
ترمیمصفحہ منتقل کرنے کے لیے درجہ ذیل طریقہ کار اختیار کریں:
- صفحے کے اوپر آپ کو تاریخچہ کے بٹن کے پاس مزید کے نام سے ایک بٹن نظر آئے گی، اس پر جیسے ہی آپ کلک کریں تو ایک ڈراپ ڈاؤن مینو نمودار ہوگا جس پر منتقل لکھا نظر آئے گا۔
- منتقل کے بٹن پر کلک کریں آپ دوسرے صفحے پر پہنچ جائیں گے وہاں آپ مطلوبہ عنوان درج کریں اور وجہ کے نام سے موجود خانے میں منتقلی کی وجہ بیان کریں۔