تعارف
ویکی پیمائی


نام فضا
صفحات کی مختلف قسمیں


تلاش
اپنی مطلوبہ شے کیسے تلاش کریں


رجوع مکرر اور اختصارات
ایک صفحہ کے متعدد عنوان کیسے رکھیں


مفید روابط
ویکی نویسوں کے لیے معاون صفحات


خلاصہ
حاصل کردہ معلومات پر ایک نظر




آپ کی اسکرین کی انتہائی بائیں جانب اوپر (اور موبائل کی اسکرین میں صفحہ کے بالکل اوپر) ایک خانہ تلاش نظر آئے گا۔ آپ اس میں لکھنا شروع کریں تو نیچے تجاویز دکھائی دینے لگیں گی جن میں سے آپ اپنے مطلوبہ عنوان پر کلک کرکے سیدھا صفحہ پر پہنچ سکتے ہیں۔ تاہم اگر آپ عنوان لکھ کر Enter کی بٹن دبائیں تب بھی مطلوبہ صفحہ پر پہنچ جائیں گے۔



اگر آپ نے کوئی ایسا لفظ یا جملہ درج کیا ہے جو کسی صفحہ کے عنوان سے میل نہیں کھاتا اور Enter دبا دیا تو آپ اس صفحۂ تلاش پر پہنچیں گے جہاں ان مضامین کی فہرست ہوگی جن میں آپ کا تلاش کردہ لفظ یا جملہ درج ہے۔ اس خاص صفحہ تلاش پر جانے کے لیے آپ کوئی بے معنی سا لفظ لکھیں اور Enter دبا دیں۔ لیکن اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ پورے اردو ویکیپیڈیا میں مثلاً "مچھلی" کا لفظ کہاں کہاں درج ہے تو خانہ تلاش میں مچھلی لکھ کر تجاویز کی فہرست کے نیچے موجود "نتائج..." پر کلک کریں۔ اب آپ نتائج کی تعداد اور فہرست سے اپنے مقصود تک پہنچ سکتے ہیں۔


تلاش کے اسی صفحہ میں آپ مضامین کے علاوہ دیگر نام فضا میں بھی تلاش کر سکتے ہیں۔ نام فضا میں تلاش کرنے کے لیے "تفصیلی" پر کلک کریں، کچھ دیر میں ساری نام فضاؤں کے نام اور ہر ایک کے ساتھ ایک خانہ نظر آئے گا۔ جس نام فضا میں آپ تلاش کرنا چاہتے ہیں اس پر ٹک کرکے "تلاش" کی بٹن پر کلک کر دیں (مزید وضاحت کے لیے اوپر موجود تصویر ملاحظہ فرمائیں)۔