تعارف
ویکی پیمائی


نام فضا
صفحات کی مختلف قسمیں


تلاش
اپنی مطلوبہ شے کیسے تلاش کریں


رجوع مکرر اور اختصارات
ایک صفحہ کے متعدد عنوان کیسے رکھیں


مفید روابط
ویکی نویسوں کے لیے معاون صفحات


خلاصہ
حاصل کردہ معلومات پر ایک نظر





ویکیپیڈیا کے صفحات کی مختلف قسمیں ہیں جن میں مضمون، زمرہ اور سانچہ خاصے معروف اور مستعمل ہیں۔ ان قسموں کو نامِ فضا کہا جاتا ہے۔ مضمون نام فضا (جسے مرکزی نام فضا بھی کہا جاتا ہے) کو چھوڑ کر بقیہ تمام نام فضاؤں کے صفحات کے عنوان کسی سابقہ سے شروع ہوتے ہیں مثلاً زمرہ: اور سانچہ: وغیرہ۔ ذیل میں تمام نام فضاؤں کا مختصر تعارف درج ہے۔

نام فضا مقصد مثالیں
مضمون/مرکزی
کوئی سابقہ نہیں
مضامین مچھلی
ضد ابہام صفحات کا مقصد قارئین کو ان کے مطلوبہ صفحے تک پہنچنے میں آسانی پیدا کرنا ہوتا ہے داؤد (ضد ابہام)
ویکیپیڈیا:
یعنی "منصوبہ"
پالیسیاں اور ہدایات ویکیپیڈیا:معتدل نقطہ نظر
ویکیپیڈیا:اسلوب نامہ
کارروائی صفحہ ویکیپیڈیا:شہر
گفتگو اور تختہ اعلانات ویکیپیڈیا:دیوان عام
ویکی منصوبہ پر متحرک برادریاں کسی مخصوص موضوع پر توجہ مرکوز رکھتی ہیں ویکیپیڈیا:ویکی منصوبہ مسیحیت
ویکیپیڈیا:ویکی منصوبہ سرخ پوش خواتین
صارف: صارفین کے ذاتی صفحات صارف:محمد شعیب
تختہ مشق صارف:محمد شعیب/تختہ مشق
مسودہ: مضامین کے مسودے جو ابھی تیاری کے مراحل میں ہیں مسودہ کا نمونہ
معاونت: معاون صفحات معاونت:مندرجات
سانچہ: سانچے جنہیں دوسرے صفحوں میں بعینہ استعمال کیا جاتا ہے (بوقت ضرورت معمولی تبدیلیوں کے ساتھ) سانچہ:حوالہ درکار
سانچہ:خانہ معلومات البم
زمرہ: ایک موضوع پر تمام صفحات کی فہرست زمرہ:نقاشی
زمرہ:ویکیپیڈیا پرداخت
فائل: جہاں تصویریں اور دوسری اقسام کی فائلیں رکھی اور ان کی وضاحت کی جاتی ہیں فائل:Wiki.png
باب: کسی مخصوص اور اہم موضوع پر ویکیپیڈیا کے مندرجات کو نمایاں کرنے کے لیے باب:حالیہ واقعات
باب:تاریخ
کتاب: متعدد مضامین کا انتخاب جسے بشکل کتاب محفوظ کیا جاتا ہے Book:John Douglas
میڈیاویکی: سافٹ ویئر میں زیر استعمال الفاظ اور عبارتیں جن میں منتظمین کی ترمیم کر سکتے ہیں میڈیاویکی:Wikimedia-copyrightwarning
خاص: وہ صفحات جو سافٹ ویئر کا جز ہیں خاص:حالیہ تبدیلیاں
خاص:ترجیحات


بجز "خاص" نام فضا کے، بقیہ تمام نام فضا کے تبادلہ خیال صفحات بھی ہوتے ہیں جو گفتگو کے لیے مخصوص ہیں۔ مثلاً اگر آپ عددی نگارش نامی مضمون پر گفتگو کرنا چاہتے ہیں تو اس کے تبادلہ خیال (بائیں جانب کی تصویر میں سرخ رنگ کا مربع دیکھیں) پر جائیں اور اپنی معروضات پیش کریں۔ اوپر دائیں جانب موجود ان دونوں خانوں کی مدد سے آپ کسی وقت بھی اصل صفحہ یا اس کے تبادلہ خیال پر جا سکتے ہیں۔