ہدایات اور پالیسیاں
ان کا مقصد وجود؟


مندرجات
مضمون نویسی کے بنیادی اصول و ضوابط


طرز عمل
دیگر صارفین سے کیسا برتاؤ رکھیں؟


خلاصہ
اپنی حاصل کردہ معلومات کا جائزہ لیں





ویکیپیڈیا کی تعمیر و ترقی کا واحد مقصد نسل انسانی کے لیے اعلی درجہ کا دائرۃ المعارف تیار کرنا اور اسے مفت فراہم کرنا ہے۔ چنانچہ دائرۃ المعارف کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے کچھ قوانین ضرور وضع کیے گئے ہیں لیکن اس کی بنیادیں محض پانچ ستونوں پر کھڑی کی گئیں۔ جبکہ ویکیپیڈیا کی پالیسیوں اور ہدایات کو ویکی برادری نے اس غرض سے مرتب کیا ہے کہ ویکی نویس صارفین ان مذکورہ پانچ ستونوں کی تہ تک پہنچ کر انہیں نافذ کرنے کی بہتر راہ منتخب، تنازعات کو حل اور ایک آزاد و معتبر دائرۃ المعارف کی تیاری کی راہ پر دیگر رفقائے سفر کے شانہ بشانہ گامزن ہوں۔


بنیادی طور پر یہ پالیسیاں ویکیپیڈیا کے بنیادی اصولوں کی مفصل تشریح ہی ہے اور انہی پالیسیوں کے نفاذ اور مضامین میں توازن و ہمواری پیدا کرنے کے لیے ہدایات مرتب کی گئیں۔ عموماً ان پالیسیوں اور ہدایات کے عنوان ویکیپیڈیا: (مختصراً وپ:) کے سابقہ سے شروع ہوتے ہیں۔


گو کہ ویکیپیڈیا میں ہر تصوراتی صورت حال پر تفصیلی پالیسی اور مکمل ہدایات لکھی جا چکی ہیں لیکن ان سب کا از اول تا آخر حرف بحرف مطالعہ خاصا وقت طلب ہے۔ چنانچہ پالیسیوں اور ہدایات کی اسی طوالت و ضخامت کے پیش نظر آئندہ چند صفحوں میں ان کا عطر کشید کرکے آپ کے سامنے پیش کیا گیا ہے تاکہ جملہ اہم ہدایات اور پالیسیوں سے ضروری واقفیت حاصل ہو جائے۔ ان مبادیات سے آگاہی آپ کے ویکی سفر کو مزید سہل اور تخلیقی بنانے میں انتہائی مددگار ثابت ہوگی۔