معاکسہ
معاکسہ کا لفظ سائنسی مضامین میں انگریزی کے کونٹراسٹ یا contrast کے متبادل کے طور پر آیا ہے۔ یہ لفظ عکس سے ماخوذ ہے اور اسی سے دیگر الفاظ جیسے معکوس اور بالعکس و عکاسہ وغیرہ بھی بنے ہیں۔ بنیادی طور پر عکس اپنے عام مفہوم یعنی تصویر کے معنوں کے علاوہ (بطور خاص معاکسہ کی صورت میں) متضاد، تقابل، تباین، مقابلہ و موازنہ جیسے معنوں میں بھی آتا ہے۔ سائنسی مضامین میں contrast یا معاکسہ کے لفظ سے مراد عام طور پر پہلو، پہلوی، مجاور المقام (juxtaposition) یا برابر والے نقطۂ عکس سے تقابل کی ہوتی ہے۔ یعنی مزید سادہ الفاظ میں یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ کسی عکس یا تصویر کے مجاور المقام رنگوں کے درمیان امتزاج کرنے کو معاکسہ یا کونٹراسٹ کہا جاتا ہے، خواہ رنگوں کی نوعیت یکلونی (monochrome) ہو یا متعدد رنگی (multi-colour) ہو۔
استعمالات
ترمیم- معاکسہ (لسانیات)، الفاظ کے درمیان فرق بیان کرنا
- معاکسہ (بصارت)، کسی شبیہہ کے حصّوں کے درمیان روشنی اور رنگ کا فرق
- معاکسی نسبت، تظاہری نظام کی ایک پیمائش
- تظاہری معاکسہ، برقیاتی بصری تظاہرات