معظم خان اعظم (متوفی 1912) ریاست چترال کے ایک سربراوردہ خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کے آبا و اجدا ریاست کے اندر وزیر اعظم کا عہدہ رکھتے تھے۔ ان کے خاندان مین علم و ادب کی روایت بھی ہمیشہ موجود رہی۔ معظم خان اعظم فارسی زبان کے شاعر تھے۔ ان کے کلام میں ناقدری زمانہ کی شکایت اور شگفتہ بیانی پہلو بہ پہلو موجود ہیں۔ تاہم ان کے کلام کی بڑی اہمیت یہ ہے کہ اس میں ان کے دور کے معاشرے کی عمدہ تصویر ملتی ہے۔

کلیات اعظم ترمیم

آپ کے فارسی کلام کا مجموعه "کلیات اعظم" کے نام سے موجود ہے۔

نمونۂ کلام ترمیم

؎رسوائ جہانم بکسی کار ندارم

ہم صحبتِ خود غیر ِ دلِ زار ندارم

چون خر نکشم بارِ غم منتِ دنیا

اندوہِ کم و شادئ بسیار ندارم

ای شاہِ جہان فخرِ من از کہنہ لباس است

ہرگز ہوسِ جبّہ و دستار ندارم

حوالہ جات ترمیم

  1. http://www.mahraka.com/azam.html
  2. http://www.mahraka.com/azam1.html