ان کی مشہور کتاب تاریخ اسلام چار جلدوں پر مشتمل ہے، جس میں ظہورِ اسلام سے سقوطِ بغداد تک کی تاریخ بتائی گئی ہے۔

شاہ معین الدین احمد ندوی
پیدائشمعین الدین احمد
1903ء
رودولی، برٹش راج،
(موجودہ ضلع فیض آباد، اتر پردیش، بھارت)
وفات13 دسمبر 1974ء (71 سال،بھارت)
پیشہمؤرخ
نسلبرطانوی ہندوستانی
نمایاں کامتاریخِ اسلام (چار جلدیں)، تابعین، حیات سلیمان۔

مولانا شاہ معین الدین ندوی مشہور صوفی بزرگ شیخ احمد عبد الحق توشہ رودولوی کے خاندان کے چشم و چراغ تھے شجرہ نسب خلیفہ ثانی عمر فاروق سے ملتا ہے معین الدین ندوی کے جد شیخ داؤد بلخ سے نویں صدی ہجری میں علاءالدین خلجی (1296-1316ء) کے عہد میں ہندوستان وارد ہو کر دہلی میں مقیم ہوئے اور جب سلطان علاءالدین خلجی نے رودولی، بارہ بنکی بہ طور جاگیر عنایت تو وہ یہاں آکر آباد ہوئے۔

حوالہ جات

ترمیم