مقناطیسی اصدائی تصویرہ
مقناطیسی اصدائی تصویر سازی یا مقناطیسی اصدائی تصویرہ کو انگریزی میں magnetic resonance imaging کہتے ہیں اور اس کا اختصار MRI کیا جاتا ہے۔ یہ دراصل علم کیمیاء میں بکثرت استعمال ہونے والی ایک طراز، مرکزی مقناطیسی اصداء کی ہی ایک قسم ہے۔ طب میں یہ تکنیک (technique) بہت زیادہ اہم ہے اور اس کی مدد سے بلا تجاوز (non-invasive) یعنی مریض کے جسم میں کوئی شے (سوئی، نشتر یا عکاسہ وغیرہ) داخل کیے بغیر تشخیص کی جا سکتی ہے اور اندرونی اعضاء کی تصویر کشی (تصویرہ یا imaging) کی جا سکتی ہے۔ مقناطیسی اصدائی تصویر سازی کی مدد سے جسم میں ہونے والی کسی بھی امراضیاتی اور / یا فعلیاتی تبدیلی کو باآسانی اور واضع طور پر ایک کمپیوٹر کی سکرین پر دیکھا جا سکتا ہے۔
اصطلاح | term |
---|---|
مقناطیسی اصداء تصویر سازی |
magnatic |