نیوکلیئر میگنیٹک ریزوننس
نیوکلیئر میگنیٹک ریزوننس (Nuclear magnetic resonance) یا NMR سے مراد وہ طبیعی مظہر ہے جس میں مقناطیسی میدان میں موجود ایٹمی مرکزے برقناطیسی اشعاع جذب اور خارج کرتے ہیں۔ عام طور پر خارج شدہ شعاعیں 60 سے لے کر 1000 میگا ہرٹز تک کی ہوتی ہیں یعنی ٹیلی ویژن کے VHF اور UHF کے بینڈ پر ہوتی ہیں۔ مخصوص حالات کے تحت مختلف ایٹمی مرکزے مختلف فریکوئینسی کی ریڈیو ویو خارج کرتے ہیں۔
نیوکلیئر میگنیٹک ریزوننس طب کے میدان میں بڑی کثرت سے استعمال ہوتی ہے اور مقناطیسی اصدائی تصویرہ کہلاتی ہے۔