ملائیشیا خواتین قومی کرکٹ ٹیم
ملائیشیا کی خواتین کی کرکٹ ٹیم وہ ٹیم ہے جو بین الاقوامی خواتین کرکٹ میچوں میں ملائیشیا کی نمائندگی کرتی ہے۔ ٹیم نے اپنا پہلا میچ 30 اپریل 2006ء کو سنگاپور کے خلاف کھیلا تھا، جس میں 58 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ اگست 2017ء میں، ملائیشیا نے 2017ء کے جنوب مشرقی ایشیائی کھیلوں میں خواتین کے ٹورنامنٹ میں کانسی کا تمغا جیتا تھا۔
ملائیشیا کا پرچم | ||||||||||
ایسوسی ایشن | ملائیشین کرکٹ ایسوسی ایشن | |||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
افراد کار | ||||||||||
کپتان | وینفریڈ دوریسنگم | |||||||||
کوچ | تھسارا کوڈیکارا | |||||||||
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل | ||||||||||
آئی سی سی حیثیت | ایسوسی ایٹ رکن (1967ء) | |||||||||
آئی سی سی جزو | ایشیائی کرکٹ کونسل | |||||||||
بین اقوامی کرکٹ | ||||||||||
پہلا بین اقوامی | سنگاپور; 30 اپریل 2006ء | |||||||||
خواتین ٹوئنٹی20 بین الاقوامی | ||||||||||
پہلا ٹی20 | بھارت کنرارا اکیڈمی اوول، کوالا لمپور; 3 جون 2018ء | |||||||||
آخری ٹی20 | کینیا کنرارا اکیڈمی اوول، کوالا لمپور; 23 جنوری 2022ء | |||||||||
| ||||||||||
آخری مرتبہ تجدید 23 جنوری 2022 کو کی گئی تھی |
اپریل 2018ء میں، بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے اپنے تمام اراکین کو خواتین ٹی 20 کا مکمل درجہ دیا۔ لہذا، یکم جولائی 2018ء کے بعد ملائیشیا کی خواتین اور ایک اور بین الاقوامی ٹیم کے درمیان میں کھیلے جانے والے تمام ٹوئنٹی 20 میچ مکمل ٹی 20 میچ تھے۔ [3] جون 2018ء میں، ملائیشیا نے 2018ء خواتین کے ٹوئنٹی 20 ایشیا کپ میں بھارت قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف اپنا پہلا خواتین کٹی20 میچ کھیلا۔
دسمبر 2020ء میں، آئی سی سی نے 2023ء آئی سی سی خواتین ٹی20 عالمی کپ کے لیے اہلیت کے مقابلوں کا اعلان کیا۔ [4] ملائیشیا کو 2021ء کے آئی سی سی خواتین ٹی 20 عالمی کپ ایشیا کوالیفائر علاقائی گروپ میں سات دیگر ٹیموں کے ساتھ نامزد کیا گیا تھا۔ [5] اپریل 2021ء میں، ملائیشی کرکٹ ایسوسی ایشن نے 15 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیا، پہلی بار ملائیشی ٹیم کے لیے خواتین کرکٹ کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیا گیا تھا۔ [6]
تاریخ
ترمیماپریل 2021ء میں، ملائیشائی کرکٹ ایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ وہ 15 خواتین کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دے گی۔ ٹیم نے اپنا پہلا ٹی 20 میچ 20 اگست 2018ء کو کھیلا تھا۔
بہترین کارکردگی
ترمیم23 جنوری 2022ء تک 33 ٹی20 میچ کھیل چکی تھی، جس میں سے 12 جیتے اور 21 میچ ہارے ہیں۔ ٹی20 میں سب سے بڑا اسکور سنگاپور قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف 30 اگست 2019ء کو سنگاپور، انڈين ایسوسی ایشن کرکٹ گراؤنڈ پر 140/2 بنایا تھا۔[7] جب کہ انفرادی طور سب سے بڑا اسکور سنگاپور قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف 30 اگست 2019ء کو سنگاپور، انڈين ایسوسی ایشن کرکٹ گراؤنڈ پر وینفریڈ دورائسنگم نے 66 رن بنائے ہیں۔[8] جب کہ گیند بازی میں چین قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف 16 جنوری 2019ء کو ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی گرکٹ گراؤنڈ، بینکاک میں ماس الیسا نے 6/3 کی کارکردگی دکھائی۔[9]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "WT20I matches - Team records"۔ ESPNcricinfo
- ↑ "WT20I matches - 2018 Team records"۔ ESPNcricinfo
- ↑ "All T20I matches to get international status"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اپریل 2018
- ↑ "Qualification for ICC Women's T20 World Cup 2023 announced"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 دسمبر 2020
- ↑ "ICC announce qualification process for 2023 Women's T20 World Cup"۔ The Cricketer۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 دسمبر 2020
- ↑ "Malaysia award contracts to women's national team"۔ Cricket Europe۔ 21 اپریل 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اپریل 2021
- ↑ "Records / Malaysia Women / Women's Twenty20 Internationals / Highest totals"۔ ESPN کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 فروری 2019
- ↑ "Records / Malaysia Women / Women's Twenty20 Internationals / Top Scores"۔ ESPN کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 جولائی 2019
- ↑ "Records / Malaysia Women / Women's Twenty20 Internationals / Best Bowling figures"۔ ESPN کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 جولائی 2019