ملک عامر ڈوگر

پاکستان میں سیاستدان

ملک عامر ڈوگر پاکستانی سیاست دان ہیں۔ وہ قومی اسمبلی کے رکن بھی رہے ہیں۔

ملک عامر ڈوگر
 

مدت منصب
10/27/2014 – 31 مئی 2018ء
معلومات شخصیت
پیدائش 1 جنوری 1972ء (52 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملتان   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان تحریک انصاف   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پاکستان عام انتخابات، 2013ء

ترمیم

انھوں نے پاکستان عام انتخابات، 2013ء میں پنجاب کے حلقہ این اے۔149 (NA-149 (Multan-II))میں آزاد حیثیت سے انتخاب میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔[1]

تعارف

ترمیم

ملک محمد عامر ڈوگر ولد ملک صلاح الدین ڈوگر یکم جنوری 1972ء کو ملتان میں پیدا ہوئے اور انھوں نے ایم اے (سیاسیات) اور ایل ایل بی کی ڈگریاں حاصل کیں۔ وہ ایک وکیل اور تاجر ہیں۔ وہ 1998-99 کے دوران کونسلر، میونسپل کارپوریشن ملتان، 2001ء-04 کے دوران نائب ضلع ناظم، ملتان اور ناظم ملتان کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ 2008ء کے عام انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے ہیں۔ وہ امریکا، برطانیہ، کے ایس اے اور یورپ، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک کا دورہ کر چکے ہیں۔ وہ ملتان کی مختلف کھیلوں اور دیگر تنظیموں سے وابستہ رہے ہیں۔ ان کے والد 1985-88، 1988-90 اور 1990-93 کے دوران مسلسل تین بار رکن پنجاب اسمبلی رہے اور اب وہ موجودہ سینیٹر ہیں۔ ان کے چچا ملک لیاقت علی ڈوگر 2002-07 کے دوران ایم این اے تھے

حوالہ جات

ترمیم
  1. "2013 الیکشن نتائج" (PDF)۔ ای سی پی۔ 01 فروری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اپریل 2018