ممتاز ایم قاضی
ممتاز ایم قاضی (انگریزی: Mumtaz M. Kazi) ایک بھارتی ٹرین انجینئر ہے جسے ڈیزل انجن والی ٹرین چلانے والی پہلی بھارتی خاتون کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ [1] درحقیقت وہ ایشیا کی پہلی خاتون لوکوموٹیو ڈرائیور بھی ہیں۔ انھیں مارچ 2017ء میں اس وقت کے بھارتی صدر پرنب مکھرجی کی جانب سے عالمی یوم خواتین کے موقع پر باوقار ناری شکتی پراسکر سے نوازا گیا تھا۔ [2]
ممتاز ایم قاضی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | ممبئی |
شہریت | بھارت |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمممتاز مقصود احمد قاضی مہاراشٹرا ریاست کے تجارتی دار الحکومت ممبئی میں پیدا ہوئی اور پلی بڑھی اور ان کا تعلق ایک قدامت پسند مسلم خاندان سے ہے۔ اس نے 1989U میں سانتا کروز کے سیٹھ آنندی لال روڈر ہائی اسکول سے گریجویشن کیا۔ [3] اس کے والد اللہ رکھو اسماعیل کاٹھ والا بھارتی ریلوے میں ملازم تھے۔ ممتاز ایم قاضی نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کل وقتی ٹرین ڈرائیور کے طور پر اپنے کیریئر کو آگے بڑھایا۔ تاہم ابتدائی طور پر اسے اس کے والد نے محکمہ ریلوے میں ملازمت کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ اس نے اسے میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی میں کورس مکمل کرنے کو کہا لیکن ممتاز نے بعد میں اسے اس فیصلے کے حوالے سے راضی کر لیا۔ [4]
کیریئر
ترمیم1989ء میں گریجویشن کے بعد، اسی سال اس نے انجن ڈرائیور کے عہدے کے لیے درخواست دی۔ [5] اس نے 1991ء میں 20 سال کی عمر میں ٹرین چلانا شروع کی اور اسے 1995ء میں لمکا بک آف ریکارڈز نے پہلی ایشیائی خاتون لوکوموٹیو ڈرائیور کے طور پر تسلیم کیا۔ [3][6] وہ ہندوستان کے پہلے اور سب سے زیادہ گنجان ریلوے روٹ، چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس - تھانے سیکشن کے ذریعے لوکل ٹرینوں کو چلاتی ہے۔ [7]
انھوں نے ناری شکتی پراسکر ایوارڈ حاصل کیا، ایک ایوارڈ جو ہندوستان میں ہر سال خواتین کی کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہوئے دیا جاتا ہے۔ [8][9] انھیں 2015ء میں انڈین ریلویز سے ریلوے جنرل منیجر کا ایوارڈ بھی ملا۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Meet Mumtaz M. Kazi, Asia's first lady Diesel locomotive driver" (امریکی انگریزی میں). Archived from the original on 2019-11-03. Retrieved 2019-11-03.
- ↑ "Nari Shakti Puraskar awardees full list"۔ Best Current Affairs۔ 9 مارچ 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-04-18
- ^ ا ب "Mumtaz M Kazi Asian Woman Train Driver | Indian Railway Train Pilot". Diary Store (انگریزی میں). 10 جولائی 2022. Archived from the original on 2019-11-03. Retrieved 2019-11-03.
- ↑ "India's first 'motor-woman' lives her dream on the railway tracks". The Indian Express (Indian English میں). 22 مارچ 2017. Retrieved 2019-11-03.
- ↑ "Asia's first woman to drive a diesel train is an Indian". Rediff (انگریزی میں). Retrieved 2019-11-03.
- ↑ Tahseen, Ismat (8 مارچ 2019). "Meet the Mumbai women who drive the city's trains". The Times of India (انگریزی میں). Retrieved 2019-11-03.
- ↑ "Mumbai rains: Motorwoman Mumtaz Kazi pilots CST-Thane train for 23 hours". Mumbai Mirror (انگریزی میں). 8 ستمبر 2017. Retrieved 2019-11-03.
- ↑ "Mumtaz – Asia's First Woman Diesel Engine Driver, Gets 'Nari Shakti Puraskar' By The President". indiatimes.com (انگریزی میں). 9 مارچ 2017. Retrieved 2019-11-03.
- ↑ Taneja, Richa (8 مارچ 2017). "Mumbai's Mumtaz, Asia's First Woman Diesel Engine Driver, Gets "Nari Shakti Puraskar"". Everylifecounts.NDTV.com (امریکی انگریزی میں). Archived from the original on 2019-11-03. Retrieved 2019-11-03.