مملکت کانگو (Kingdom of Kongo) (کانگو: Kongo dya Ntotila, پرتگالی: Reino do Congo) مغربی وسطی افریقہ میں واقع ایک افریقی ریاست تھی۔ موجودہ دور میں اس کا علاقہ اب انگولا، جمہوریہ کانگو، جمہوری جمہوریہ کانگو اور گیبون میں شامل ہے۔

مملکت کانگو
Kingdom of Kongo
Wene wa Kongo or Kongo dya Ntotila
1390[1]–1914
پرچم کانگو
Coat of arms of کانگو
"مملکت کانگو"[2]
"مملکت کانگو"[2]
دار الحکومتساؤ سلواڈور
عمومی زبانیںکانگو زبان
پرتگالی زبان
کانگو زبان
مذہب
کچھ روایتی طریقوں کے ساتھ عیس
حکومتبادشاہت
• c. 1390
Lukeni lua Nimi (اول)
• 1911–1914
Manuel III (آخر)
تاریخ 
• 
1390[1]
• کانگو خانہ جنگی
29 اکتوبر 1665
• کانگو اتحاد
فروری, 1709
• کانگو پرتگال کا جاگیر
1857
• 
1914
رقبہ
129,400 کلومیٹر2 (50,000 مربع میل)
آبادی
• 
509250
ماقبل
مابعد
Mpemba Kasi
کانگو آزاد ریاست
پرتگالی مغربی افریقہ
فرانسیسی استوائی افریقہ

تاریخ

ترمیم

دریائے کانگو کے مدوجزر والے دہانے سے لے کر دریائے ڈانڈے کے دہانے تک انگولا کے ساحل کے ساتھ ساتھ پھیلے ہوئے علاقے میں کئی ریاستیں قدیم زمانے میں معرضِ وجود میں آ چکی تھیں، پندرہویں صدی تک یہ سب ریاستیں متحد ہو گئیں اور ان سے ایک بڑی حکومت نے تشکیل پائی جسے حکومت کانگو کہا گیا۔

جب پہلے پہل پرتگالی یہاں آئے تو اس وقت یہ حکومت کانگو اپنے اقتدار کے عروج پر تھی اس کے علاوہ یہاں کا انتظامی ڈھانچہ بہت مضبوط اور ایک مرکزی نظام کے تحت تھا اگرچہ شاہان کانگو کو حکومت کی تمام زمین کا مالک بھی سمجھا جاتا تھا پھر بھی بادشاہت موروثی نہیں تھی۔

سلطنت کانگو ایک خوش حال سلطنت تھی مگر جب پندرہویں صدی کے بعد پرتگالی تاجر یہاں آئے تو ان کی تہذیب دشمنی اور عناد نے حکومت کے امن اور خوش حالی کو ملیامیٹ کر دیا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Mukenge Tshilemalema (2001)۔ Culture and Customs of the Congo۔ صفحہ: 18 
  2. Mbanza-Kongo was named São Salvador late 16th century; re-named back to Mbanza-Kongo in 1975