منشور بحر اوقیانوس

دوسری جنگ عظیم کے دوران مشترکہ اعلان

منشور بحر اوقیانوس (انگریزی: Atlantic Charter) جنگ عظیم دوم کے دوران ریاستہائے متحدہ امریکا کے صدر روزویلٹ اور برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل کا امن کے متعلق مشترکہ اعلان جو انھوں نے 14 اگست 1941ء کو بحر اوقیانوس میں ایک برطانوی جنگی بحری جہاز پر ایک کانفرنس کے بعد جاری کیا۔اس میں آٹھ بنیادی اصول شامل تھے۔ عدم علاقائی توسیع، متعلقہ آبادیوں کی مرضی کے بغیر علاقائی تبدیلیوں کی ممانعت، تمام اقوام کی حکومت خود اختیاری، عالمی تعاون، بھوک اور خوف سے نجات، لازمی خام مال تک مساوی رسائی، کھلے سمندروں میں جہاز رانی کی آزادی، محوری طاقتوں کا مکمل غیر مسلح کیا جانا اور جنگ کے بعد عام طور پر تخفیف اسلحہ۔ یہ اصول بعد میں اقوام متحدہ کے منشور میں شامل کر لیے گئے۔[1]

برطانوی جنگ جہاز پرنس آف ویلز پر روزویلٹ اور چرچل کانفرنس کے دوران (14 اگست 1941ء)

حوالہ جات

ترمیم
  1. محمد صدیق قریشی، کشاف اصطلاحات سیاسیات (حصہ اول)، مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد، 1985ء، ص 60