موتی مسجد (لال قلعہ)

مسجد ہند

موتی مسجد لال قلعہ، دہلی میں واقع سنگ مرمر کی ایک خوبصورت تاریخی مسجد ہے جو مغل شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر کے حکم سے 1659ء میں تعمیر کی گئی۔

موتی مسجد، لال قلعہ
موتی مسجد، لال قلعہ کا بیرونی منظر
بنیادی معلومات
مذہبی انتساباسلام
ضلعمرکزی دہلی
صدر مقامدہلی
ملکبھارت
سنہ تقدیس1659ء
مذہبی یا تنظیمی حالتمسجد
تعمیراتی تفصیلات
نوعیتِ تعمیرمسجد
طرز تعمیرہند- اسلامی طرز تعمیر
سنہ تکمیل1660ء

محل وقوع

ترمیم

لال قلعہ میں یہ مسجد حمام (لال قلعہ) کے مغربی سمت اور دیوان خاص (لال قلعہ) سے نزدیک واقع ہے۔

تاریخ

ترمیم

یہ مسجد مغل شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر کے حکم سے تعمیر کی گئی۔ 1659ء میں اِس کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور تقریباً 2 سال کی مدت میں 1660ء کے اواخر میں تکمیل کو پہنچی۔ یہ مسجد مغل شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر نے مغل خاندان کی خاطر تعمیر کروائی، وہ خود بھی اور مغل شاہزادیاں اور بیگمات بھی نماز اداء کیا کرتی تھیں۔[1] اِس مسجد کی تعمیر پر 160,000 لاگت آئی تھی۔

ہیئتِ عمارت

ترمیم

مسجد خشتی سنگ سرخ کی ہے جس پر سنگ مرمر چڑھایا گیا ہے۔ مسجد مربع نما شکل میں ہے۔ تین گنبد ہیں، وسط کا گنبد بڑا ہے۔ تینوں گنبدوں پر سنگ مرمر چڑھا ہوا ہے۔ اولاً گنبدوں پر طلا چڑھایا گیا تھا مگر جنگ آزادی 1857ء کے سانحہ میں توپ کا ایک گولہ ان گنبدوں پر گرا جس سے وہ نقاشی دار طلائی کام ختم ہو گیا۔[1] صحنِ خاص میں تین محرابیں ہیں، دونوں سمت دالان ہیں۔ مشرقی سمت میں داخلی دروازہ ہے جو خالصتاً تانبے کا بنا ہوا ہے۔ سمت قبلہ (مغربی دیوار) میں تین کھڑکیاں ہیں۔ جنوبی اور شمالی دیواروں میں دروازے موجود ہیں۔ صحنِ خاص کے اندرونی جانب بھی سنگ مرمر لگایا گیا ہے جبکہ صحنِ خاص میں چھوٹے قالین نما مصلیٰ فرش کے اندر ہی بنائے گئے ہیں۔ مسجد کے مرکز میں ایک چھوٹا حوض وضو کے لیے بنا ہوا ہے۔ صحنِ خاص کا طول 40 فٹ اور عرض 35 فٹ ہے۔ صحن خاص کی بلندی صحنِ عام سے چار زِینے بلند ہے۔

موتی مسجد کا دائروی منظر

نگارخانہ

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب محمود علی خان جامعی: دہلی، صفحہ 31، مطبوعہ دہلی، 1938ء۔