مورمن کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسین آخری ایام کے مطابق نبی اور مؤرخ تھے، جن کا تعلق سرخ ہندیوں کے قبیلے نیفی جو چار قوموں (لامنوں، یاردیوں اور میولکیوں) میں سے ایک تھی، سے تھا۔ مورمن کی کتاب میں بیان کیا گیا ہے کہ وہ قدیم امریکا میں سکونت پزیر تھے۔

مورمن
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 311ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات سنہ 385ء (73–74 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نسل نیفی [1]  ویکی ڈیٹا پر (P172) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ نبی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سوانح ترمیم

مورمن کی کتاب کے جز مورمن کی تواریخ کے مطابق[2] اُن کی پیدائش 311ء کو ہوئی اور ان کے والد کا نام بھی مورمن تھا۔ لیکن ان کا نام مورمن کے مُلک کے نام پر رکھا گیا مُلک جس میں ایلما نے لوگوں کے درمیان کلیسیا قائم کی۔[3] قریباً دس برس کی عمر میں عیمرون ان سے ملنے آئے اور ہدایات دیں کہ نیفی انبیا کی مُقدّس نقاشی کو کہاں سے تلاش کرنا ہے اور ان پر کیا کندہ کرنا ہے۔[4] گیارہ برس کی عمر میں مورمن کے والد انھیں ضریملہ کی سر زمین میں لے گئے۔[5]

مورمن لکھتے ہیں کہ جب وہ پندرہ برس کے ہوئے تو ان سے یسوع مسیح ملنے آئے۔[6]

سنہ 326ء میں اپنے سولہویں سال میں وہ عمر میں چھوٹے تھے مگر قد میں لمبے تھے، سو نیفی کے لوگوں نے مورمن کو خود کی فوجوں کے راہنما کے طور پر مقرر کیا،[7] اور اس کے بعد لامنیوں کے خلاف کئی جنگوں میں لڑائی ہوئی۔[8]

لگ بھگ چوبیس برس کی عمر میں مورمن سِم نامی پہاڑ پر گئے کیونکہ عیمرون نے ہدایت کی تھی[9] کہ نیفی کے اوراق حاصل کر کے اس کا خلاصہ کر لیں۔[10]

سنہ 362ء میں مورمن لکھتے ہیں کہ نیفیوں کی بدکاری اور مکروہات کے باعث ان لوگوں کا سپہ سالار اور رہنما بننے سے انکار کر دیا۔[11] تاہم، تقریباً تیرہ سالوں کے بعد مورمن نے فیصلہ کیا کہ نیفی فوجوں کے سپہ سالار کے طور پر واپس جایا جائے کیونکہ وہ لامنوں کے ہاتھوں بری طرح پٹے تھے۔[12]

واپسی کے بعد مورمن نے لامنوں کے خلاف جنگ میں ان کی قیادت کی یہاں تک کہ سنہ 385ء میں دونوں قومیں کے مابین ایک بڑی جنگ کے نتیجے میں نیفی قوم مکمل برباد ہو گئی۔[13] ان کے بیٹے نبی مرونی جن کو مورمن نے سنہری اوراق دیے تھے، لکھتے ہیں کہ ان کے والد مورمن لامنوں کے ہاتھوں (غالباً سنہ 385ء میں یا اس کے فوری بعد) مارے گئے تھے۔ تاریخ کے رکھوالے اور آخری نبی کی حیثیت سے، کہا جاتا ہے کہ مورونی فرشتہ یا قاصد بن گئے تھے جنھوں نے سنہ 1823ء میں جوزف سمتھ کے سامنے سنہری اوراق کا مقام ظاہر کیا تھا۔[14][15]

حوالہ جات ترمیم

  1. Mormon, Nephite Prophet
  2. "The Book of Mormon,"۔ The Book of Mormon۔ Salt Lake City: Corporation of the President of the Church of Jesus Christ of Latter-day Saints۔ 1985۔ صفحہ: 469–87 
  3. 3 Nephi 5:12.
  4. Mormon 1:25.
  5. Mormon 1:6.
  6. Mormon 1:15.
  7. Mormon 2:1-2.
  8. Mormon 1:2
  9. Mormon 1:3.
  10. Mormon 2:17-18.
  11. Mormon 3:11.
  12. Mormon 5:1-2.
  13. Mormon 8.
  14. Mormon 8:3.
  15. Joseph Smith—History 1:27-54