مورین اسٹیپلٹن
لوئس مورین اسٹیپلٹن (انگریزی: Lois Maureen Stapleton) ایک امریکی اداکارہ تھی۔ اس نے متعدد ایواڈز حاصل کیے جن میں اکیڈمی ایوارڈز، ایک گولڈن گلوب ایوارڈ، ایک بافٹا ایوارڈ، ایک پرائم ٹائم ایمی ایوارڈ اور دو ٹونی ایوارڈز کے علاوہ۔ گریمی ایوارڈز کے لیے نامزدگی بھی حاصل کی۔ مورین اسٹیپلٹن نے 1946ء میں دی پلے بوائے آف دی ویسٹرن ورلڈ سے براڈوے میں قدم رکھا اور 1951ء میں دی روز ٹیٹو کے لیے ایک ڈراما میں بہترین نمایاں اداکارہ کا ٹونی ایوارڈ جیتا، اس کے علاوہ 1971ء میں جنجر بریڈ لیڈی کے لیے ایک ڈراما میں بہترین اداکارہ کا ٹونی ایوارڈ بھی جیتا۔ اس نے چار اضافی ٹونی ایوارڈ نامزدگی حاصل کی [11] اور اسے 1981ء میں اسے امریکن تھیٹر ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔
مورین اسٹیپلٹن | |
---|---|
(انگریزی میں: Maureen Stapleton) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 21 جون 1925ء [1][2][3][4][5][6] ٹرائے، نیو یارک [7] |
وفات | 13 مارچ 2006ء (81 سال)[1][2][3][4][5][6] لینوکس |
وجہ وفات | پھیپھڑوں کا مرض |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا [8] |
شریک حیات | ڈیوڈ ریفائل (1963–1966) |
تعداد اولاد | 2 |
عملی زندگی | |
مادر علمی | ایکٹرز اسٹوڈیو، نیویارک سٹی کیتھولک سینٹرل ہائی اسکول ایچ بی اسٹوڈیو |
پیشہ | ٹیلی ویژن اداکارہ ، فلم اداکارہ ، منچ اداکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [1][9] |
اعزازات | |
آسکر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ (برائے:Reds ) (1982) ٹونی اعزاز برائے ناٹک کی بہترین اداکارہ (1971) تھیٹر ورلڈ ایوارڈ (1951)[10] ٹونی اعزاز برائے ناٹک کی بہترین فیوچر اداکارہ (1951) |
|
نامزدگیاں | |
آسکر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ (1982) ٹونی اعزاز برائے ناٹک کی بہترین فیوچر اداکارہ (1981) آسکر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ (1979) آسکر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ (1971) ٹونی اعزاز برائے ناٹک کی بہترین اداکارہ (1968) ٹونی اعزاز برائے ناٹک کی بہترین اداکارہ (1960) آسکر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ (1959) ٹونی اعزاز برائے ناٹک کی بہترین اداکارہ (1959) |
|
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیملوئس مورین اسٹیپلٹن کی پیدائش ٹرائے، نیو یارک میں ہوئی تھی، جو جان پی اسٹیپلٹن اور آئرین کی بیٹی تھی اور ایک سخت آئرش امریکی کیتھولک خاندان میں پلی بڑھی۔ [12][13] اس کے والد شرابی تھے اور اس کے والدین اس کے بچپن میں ہی الگ ہو گئے تھے۔ [14][15]
ذاتی زندگی اور موت
ترمیممورین اسٹیپلٹن کے پہلے شوہر میکس ایلنٹک تھے، جو پروڈیوسر کرمیٹ بلوم گارڈن کے جنرل مینیجر تھے اور ان کا دوسرا شوہر ایک ڈراما نگار ڈیوڈ ریفائل تھا، جس سے اس نے 1966ء میں طلاق لے لی۔ [16] اس کے پہلے شوہر سے اس کا ایک بیٹا ڈینیئل اور ایک بیٹی کیتھرین تھی۔ [17] اس کی بیٹی، کیتھرین ایلنٹک نے ایک فلمی کردار ادا کیا۔ اس کا بیٹا، ڈینیئل ایلنٹک ایک دستاویزی فلم ساز ہے۔
مورین اسٹیپلٹن کئی سالوں سے اضطراب اور شراب نوشی کا شکار تھی اور ایک بار ایک انٹرویو لینے والے سے کہا، "پردہ نیچے آ نے پر میں ووڈکا میں چلا جاتی ہوں"۔ [18] اس نے یہ بھی کہا کہ اس کا ناخوش بچپن اس کی عدم تحفظ کا باعث بنا، جس میں اڑان، ہوائی جہاز اور لفٹ کا خوف شامل تھا۔ [19] زندگی بھر بھاری تمباکو نوشی کرنے والی مورین اسٹیپلٹن دائمی مزمن مسدودی پھیپھڑی مرض کی وجہ سے 2006ء میں لینوکس، میساچوسٹس میں اپنے گھر پر انتقال کر گئیں۔ [18]
1981ء میں مورین اسٹیپلٹن کے بچپن کے شہر ٹرائے، نیو یارک میں ہڈسن ویلی کمیونٹی کالج نے اس کے نام پر ایک تھیٹر وقف کیا۔ [20]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb123278933 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6h42j3k — بنام: Maureen Stapleton — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب انٹرنیٹ بروڈوے ڈیٹا بیس پرسن آئی ڈی: https://www.ibdb.com/broadway-cast-staff/51912 — بنام: Maureen Stapleton — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/13604784 — بنام: Maureen Stapleton — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/2064028 — بنام: Maureen Stapleton — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب بنام: Maureen Stapleton — فلم پورٹل آئی ڈی: https://www.filmportal.de/9a1ccb97c1164847a043015d6c496963 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/119116081 — اخذ شدہ بتاریخ: 12 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ عنوان : The International Who's Who of Women 2006 — ناشر: روٹلیج — ISBN 978-1-85743-325-8
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/234368867
- ↑ Theatre World Award Recipients
- ↑ "Maureen Stapleton Tony Awards Info"۔ www.broadwayworld.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اکتوبر 2020
- ↑ Sean O'Driscol (مارچ 2006)۔ "Stapleton, Oscar Winner, Dies at 80"۔ Irish Abroad۔ 03 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مئی 2008
- ↑ Tom Vallance (15 مارچ 2006)۔ "Maureen Stapleton"۔ The Independent۔ 13 جنوری 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مئی 2008
- ↑ "Famed Actress Maureen Stapleton Dies"۔ CBS News۔ The Associated Press۔ 13 مارچ 2006۔ 02 مارچ 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مئی 2008
- ↑ Robert Berkvist (19 مارچ 2006)۔ "Maureen Stapleton; actress collected Oscar, Tonys, Emmy"۔ The San Diego Union-Tribune۔ 9 ستمبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مئی 2008
- ↑ Daniel McEneny (جون 2009)۔ "National Register of Historic Places Registration: David Rayfiel House"۔ New York State Office of Parks, Recreation and Historic Preservation۔ 19 اکتوبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2011
- ↑ Robert Berkvist (2006-03-13)۔ "Maureen Stapleton, Oscar-Winning Actress, Is Dead at 80"۔ The New York Times (بزبان انگریزی)۔ ISSN 0362-4331۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جون 2021
- ^ ا ب Robert Berkvist (2006-03-13)۔ "Maureen Stapleton, Oscar-Winning Actress, Is Dead at 80"۔ The New York Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 مئی 2008
- ↑ Harry Haun (2006-09-20)۔ "Friends and Colleagues Remember Maureen Stapleton at Memorial"۔ Playbill (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اکتوبر 2020
- ↑ "College to Call Theater The Maureen Stapleton"۔ The New York Times۔ 1981-11-30۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 مئی 2008